غزر، برفانی تودہ گرنے سے پاکستانی کوہ پیما لاپتہ، چارغیرملکی زخمی
پاکستان کے علاقے غذر میں برفانی تودہ گرنے سے پاکستانی کوہ پیما لاپتہ ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پونیال حبیب الرحمان نے بتایا ہے کہ اشکومن کے نالا منتھرمیں برفانی تودہ گرنےسے پاکستانی کوہ پیمالاپتا ہو گیا ہے .کوہ پیما 3جون کو اشکومن کے علاقے میلون جونز پہاڑ سر کرنے گئے تھے، اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ برفانی تودہ گرنے سے 4غیرملکی کوہ پیماسمیت 2 پاکستانی خواتین کوہ پیما بھی زخمی ہوئے ہیں. زخمی ہونے والے چاروں غیر ملکی کوہ پیماوں کا تعلق اٹلی سے ہے. لاپتا کوہ پیما کاتعلق شمشال اور دوخواتین کوہ پیما ہنزہ کی ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ آبادی سےمتاثرہ جگہ تک 6گھنٹے کا پیدل سفر ہےاور علاقہ میں کسی بھی موبائل فون کی سروس نہیں ہے، لاپتہ کوہ پیما کی تلاش کے لئے پاک فوج کے 3 ہیلی کاپٹر روانہ ہو گئے ہیں جو زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کریں گے اور لاپتہ کوہ پیما کو تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن کریں گے .ہنزہ سے تعلق رکھنے والا کوہ پیما امتیازنامی ٹوورآپریٹر تاحال لاپتہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاپتہ کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔