برفانی تودے تلے دب جانیوالی 6 سالہ صفیہ کو 22 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دب جانے والی 6 سالہ صفیہ کو22گھنٹے کے بعدزندہ نکال لیا گیا ،6سالہ صفیہ کوپاک آرمی کےجوانوں نے ریسکیوکرکے اسپتال منتقل کردیا جہاں صفیہ کا علاج جاری ہے، 22 گھنٹے بعد صفیہ کے زندہ ہونے پر ریسکیو رضاکار اور پاک فوج کے جوان حیران رہ گئے،

برفانی تودےمیں صفیہ کے 2بھائیوں سمیت 8ا فرادجاں بحق ہوئے ,صفیہ کاگھربرفانی تودےکی زدمیں آگیاتھا,نیلم کے سورنگن گاؤں میں19افراد برفانی تودے میں دب کر جاں بحق ہوئے

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری افسوسناک فہرست کے مطابق سرگن میں برفانی تودہ گرنے سے 52 مکانات مکمل تباہ جبکہ متعدد افراد لاپتا ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری سے ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی ہے جبکہ وادی نیلم میں برفانی تودے میں پھنسے مزید افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ پاک فوج کے جوان اور رضاکار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ لوات، شونتھر، کیل، دودھنیال، پھولاوئی اور شاردہ میں 16 افراد قدرتی آفت کی بھینٹ چڑھے,

سرگن حادثے میں 53 افراد زخمی ہوئے جنہیں آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی رضاکار اور پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں لیکن راستوں کی بندش کے باعث امدادی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ روز سرگن حادثے کے زخمیوں اور جان بحق افراد نے برفانی تودہ کے خدشے کے ہی پیش نظر محفوظ مقام پر پناہ لے رکھی تھی جہاں وہ لقمہ اجل بن گئے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسم سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا تھا،پوری توجہ برف میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے پر ہے، متاثرین کو کمبل،گرم کپڑے اور اشیائے خورونوش فراہم کی جارہی ہیں،ریسکیو آپریشنز میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہےہیں،

وادی نیلم سمیت ملک بھر میں بارشوں، برفباری سے 75 افراد جاں بحق

ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ شاہد محمود کا کہنا ہے کہ وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دب کر جاں بحق افراد کی تعداد62ہوگئی ہے،برفانی تودے کی زد میں آکر کئی افراد زخمی اور مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں،حکومت سے امدادی سامان فراہم کرنے کی اپیل کی ہے،سڑکیں بند ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے،ریسکیو آپریشن میں مقامی افراد اور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،

آزاد کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر احمد رضا قادری کا کہنا ہے کہ حالیہ برفباری اور برفانی تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ برفانی تودہ گرنےسے 3 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں

وادی نیلم،61 افراد جاں بحق، اموات میں اضافے کا خدشہ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کیا اہم اعلان

Shares: