دبئی کے سمندر میں بنائے گئے برج العرب ہوٹل کے بلند ترین ہیلی پیڈ پر جہاز کی لینڈنگ سے نیا تاریخ ساز ریکارڈ قائم ہو گیا ہے،
برج العرب اپنے متعدد غیر معمولی ریکارڈز کی وجہ سے جانا جاتا ہے اب ہیلی پیڈ کی جگہ پر جہاز لینڈنگ سے ایک اور ریکارڈ قائم کیا گیا ہے ، ہوٹل کے بلند ترین مقام پر مختصر سے ہیلی پیڈ کی جگہ جہاز اتارا گیا جس کی حیران کن ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ کے پائلٹ لیوک زیپیلا نے 212 میٹر بلند ہیلی پیڈ پر یہ جہاز لینڈ کیا پولینڈ کا پائلٹ لیوک زیپیلا، برج العرب کے اوپر واقع ہیلی پیڈ پر ہوائی جہاز کی Bull’s Eye لینڈنگ کرنے والا پہلے شخص بن گئے ہیں
پولینڈ کے پائلٹ لیوک زیپیلا، کی عمر 39 برس ہے انہوں نے اپنی زندگی ہوا بازی میں آگے بڑھنے کے لئے گزاری، 14 مارچ کی صبح چھ بج کر اٹھاون منٹ پر انہوں نے ریکارڈ قائمکیا اور سطح زمین سے 212 میٹر کی بلندی پر برج العرب ہوٹل کے ہیلی پیڈ پر جہاز کو لینڈ کیا، پولینڈ کا پائلٹ لیوک زیپیلا،ایک سابق ریڈ بل ایئر ریس چیلنجر کلاس ورلڈ چیمپئن نے جہا زکو لینڈ کرنے کے لئے تین کوششیں کیں اور تیسری کوشش میں لینڈنگ میں کامیاب ہو گئے، انہوں نے ٹچ ڈاؤن سے صرف 20.76 میٹر کے فاصلے پر جہاز کو روک دیا۔ اگرچہ جہاز کو عام حالات میں اچانک لینڈنگ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، لیکن 56 منزلہ عمارت کے ساتھ، ہوا میں 212 میٹر بلند پلیٹ فارم پر جہاز کو لینڈ کرنا، اور اس کی رہنمائی کے لیے کوئی بھی نہیں، ایسے میں لیوک زیپیلا کی تاریخی لینڈنگ کو ایک غیر معمولی کارنامہ بن گئی ہے،
لیوک زیپیلا کا کہنا تھا کہ وہ اس تاریخی لمحے کے لئے خصوصی تیاری کر رہے تھے، پولینڈ، امریکہ اور دبئی میں زمینی سطح پر 650 ٹیسٹ لینڈنگ مکمل کی ہیں ،”عام طور پر، جب رن وے کے قریب پہنچتے ہیں، تو میں آسانی سے دیکھ سکتا ہوں کہ میں اس سے کتنا اونچا ہوں اور کنٹرول کرتا ہوں۔ لیکن آج، زمین 212 میٹر نیچے تھی، اور ہیلی پیڈ جہاز کی ناک کے اوپر غائب ہو گیا، جس سے میرا دائرہ کم ہو گیا۔ مجھے جگہ ختم ہونے سے پہلے ہوائی جہاز کو روکنے کے لیے اپنی مشق پر انحصار کرنا پڑا،










