بیورو کریسی میں تبادلوں کا سلسلہ شروع،نیا چیف سیکرٹری پنجاب کس کو تعینات کیا گیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بیورو کرسی میں تبادلے شروع کر دیئے گئے، پہلے مرحلے میں چیف سیکرٹری پنجاب میجر ر اعظم سلمان خان کو تعینات کیا گیا ہے،وہ سیکرٹری انٹیریئر ڈویژن تھے ان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے اس کا باقاعدہ نوٹکفیشن جاری کر دیا گیا ہے

باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق سابق چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کو وفاق میں تعینات کیے جانے کا امکان ہے، وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بیورو کریسی کے تبادلوں کی منظوری دی تھی، پنجاب میں آئی جی پنجاب کی ابھی تک تبدیلی کا امکان نہیں تا ہم دیگر افسران کو تبدیل کیا جائے گا

نئے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کیساتھ ہی پنجاب کی بیوروکریسی میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق نیا چیف سیکر ٹری پنجاب میں اپنی نئی بیوروکریسی کی ٹیم لائیں گے جس کیلئے بڑے پیمانے پر تبادلے متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گزشتہ 2 دنوں میں وزیراعظم عمران خان سے 2 بار ملاقات کر چکے ہیں۔ ملاقاتوں میں پنجاب میں تبدیلیوں کے حوالہ سے اہم ترین مشاورت کی گئی جس کے بعد آج پہلا تبادلہ کر دیا گیا ہے

Shares: