برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے خوشخبری،برطانوی ایئر لائن کا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے خوش خبری،برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک 13 دسمبر سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کر ے گی

ورجن اٹلانٹک کا پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا شیڈول جاری کردیا گیا،ورجن اٹلانٹک پاکستان کے لیے جدید ائیربس اے 332استعمال کرے گی

ورجن اٹلانٹک کی پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں،سی اے اے کی جانب سے سلاٹ اورپروازوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا،ورجن اٹلانٹک ایئر لائن کو ہفتہ وار 8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دی گئی ہے،ورجن اٹلانٹک کو لاہور اور اسلام آباد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،

ورجن اٹلانٹک ایئر لائن کی پہلی پرواز 13 دسمبرکو لاہور کے لیے اڑان بھرے گی

ورجن اٹلانٹک ایئرویزنے پاکستان سے پروازیں شروع کرنےکااعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ مسافر ورجن اٹلانٹک ائرویز کی اپر کلاس، پریمیم اور اکانومی لائٹ مناسب پیش کش سے لطف اندوز ہوں گے ، نئی سروس کا مقصد برطانیہ اور امریکہ میں مقیم شہریو ں کو بہتر ین سہو لیات فراہم کر نا ہے ، کوڈ شیئر اور انٹر لائن شراکت داروں کے ذریعہ بھی یورپی اور شما لی امریکہ کے مقامات سے رابطے دستیاب ہوں گے۔

چیف کمرشل آفیسر جوہا جارونین کا کہنا تھا کہ لاہوراور اسلام آباد دونوں ہی مشہور منزلیں، اپنے جہاز پر مسافروں کے استقبال کے منتظر ہیں، برطانیہ جانے اور آنے کیلئے نان سٹاپ پروازیں ہو ں گی، مسافروں کی صحت کی حفاظت کیلئے اعلی معیار کے اقدامات کو یقینی بنانا گیا ہے ۔

Comments are closed.