سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاھد ریاض) ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کامیاب،کرائے کم کردئے گئے
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے مظفر حیات نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرائے کم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹرز سے کامیاب مذاکرات کئے اور بڑے روٹس پر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں کمی کر دی گئی ہے اور کرائے کانیا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے ،نئے شیڈول کے مطابق سیالکوٹ سے لاہور کا کرایہ 700 روپے سے کم کرکے 600 روپے ،سیالکوٹ سے راولپنڈی کا کرایہ 1200 سے کم کرکے 1050 روپے،سیالکوٹ سے فیصل آباد کا کرایہ 1250 کی بجائے 1150 روپے،سیالکوٹ سے ملتان کا کرایہ 2000 سے کم کرکے 1800 روپے ،سیالکوٹ سے سوات کرایہ 2400 کی بجائے 2200 روپے،سیالکوٹ سے بہالپور کا کرایہ 2300 سے کم کرکے 2100 روپے مقرر کر دیا گیاہے-
سیالکوٹ :ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کامیاب،کرائے کم کردئے گئے
