چکوال میں موٹروے پربلکسر انٹرچینج کےقریب نجی،مسافربس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق چکوال میں موٹر وے پر بلکسر انٹرچینج کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں بس موٹر وے سے کچے میں اتر گئی۔

رجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی،نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔

پاکستان میں پولیو وائرس ایک بار پھر خطرناک حد تک پھیلنے لگا

حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید اور 10 معمولی زخمی ہوئے، جاں بحق اور شدید زخمی ہونے والی سواریوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کیا گیا،جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے،معمولی زخمیوں کو موٹروے پولیس اور ریسکیو سروسز موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہی ہیں، امددادی کاروائیاں جاری ہیں۔

امریکی ایئرلائنز کے طیارے میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی، مسافروں کا ہنگامی انخلا

Shares: