چلاس کے قریب مسافر بس کھائی میں گر گئی،20 مسافر جاں بحق

0
156
bus

شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

بس حادثے کے 21 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں، حادثہ یشوخل داس کے مقام پر پیش آیا،جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں،حادثہ علی الصبح پیش آیا جس کے فوری بعد ریسکیو، پولیس اور مقامی افراد نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ ریجنل اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے شہریوں سے زخمیوں کے لیے خون کی اپیل کی گئی ہے۔

حادثے کا شکار مسافر بس راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی،ڈپٹی کمشنر فیاض خان کے مطابق متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، ریسکیو آپریشن میں آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا، متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، حادثہ چلاس شہر سے 20 کلو میٹر دور پیش آیا، اوور اسپیڈ یا موڑ کاٹتے ہوئے بس حادثے کا شکار ہوئی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چلاس بس حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا،وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی ء درجات کیلئے دعا، لواحقین سے اظہار تعزیت کی،وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی،وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی،

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انتظامیہ اور زخمیوں کی بروقت طبی امداد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دیامیر چلاس بس حادثے میں جانی نقصان ہونے پر افسوس کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ سندھ نےمتاثرہ اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی،وزیراعلیٰ سندھ نے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی،

Leave a reply