مقبوضہ کشمیر میں بس یاتریوں پر حملہ،مودی سرکار کا جھوٹا فالس فلیگ آپریشن

bus kashmir

مودی کے تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھاتے ہی پاکستان کے خلاف روایتی الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا مقبوضہ کشمیر میں یاتریوں کی بس پر فائرنگ ہوئی تو بھارتی میڈیا نے بنا کسی تحقیقات کے الزام پاکستان پر لگانا شروع کر دیا

مودی سرکارہمیشہ کی طرح اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی،مقبوضہ کشمیر میں بس پر فائرنگ اور کھائی میں گرنے کے واقعہ میں 10 افراد کی ہلاکت ہوئی، 33 افراد زخمی ہوئے، بھارتی میڈیا نے ہمیشہ کی طرح اس واقعہ کا الزام پاکستان پر عائد کرنا شروع کر دیا. انڈیا ٹوڈے نے مودی سرکار کی زبان بولتے ہوئے الزام تراشی کی کہ پاکستان کے حمایت یافتہ عسکری گروپس لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم نے ریاسی میں یاتریوں‌کو لے جانے والے بس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے.یہ خبر انڈیا ٹوڈے نے نشر کی تا ہم حملوں کی ذمہ داری کی خبر کہیں اور نظر نہیں آئی، اصل میں انڈیا ٹوڈے مودی سرکار کی پراپیگنڈہ مہم کو سرانجام دے رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں چڑیا بھی پر مارے تو اس کا الزام ہمیشہ مودی سرکار نے پاکستان پر عائد کیا لیکن بعد میں پھر بھارتی تجزیہ کاروں نے اس بات کو ثابت کیا کہ مودی سرکار نے ہمیشہ جھوٹ بولا.

بھارتی یاتریوں پر مقبوضہ کشمیر میں بس حملے کے چند ہی گھنٹوں بعد بھارتی میڈیا کے پاکستان پر الزامات مضحکہ خیز ہیں، بنا کسی تحقیقات کے ،کیسے ثابت ہو گیا ؟بھارتی میڈیا کے الزامات سے ایسے لگ رہا ہے کہ یہ پلوامہ کی طرح کا فالس فلیگ آپریشن ہے، اس آپریشن کے پیچھے مودی سرکار کے کچھ مذموم عزائم ظاہر ہوتے ہیں، مودی کے تیسری بار حلف لینے کے ایک روز بعد ایسے وقت میں جب پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف مودی کو مبارکباد دے رہے ہیں اور بھارتی میڈیا پاکستان پر الزام تراشیاں کر رہا ہے.اصل میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے دورہ چین میں حاصل ہونے والی اہم کامیابیاں مودی سرکار کو ہضم نہ ہوئیں،مودی سرکار نے ہمیشہ کی طرح پاکستان کے خلاف الزام تراشیاں کرنا اور پراپیگنڈہ کرنا وطیرہ بنا لیا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی دنیا مودی سرکار کے پروپیگنڈے میں آنے کی بجائے حقیقت کو تسلیم کرے.

باغی ٹی وی نے آج دن کو یہ خبر نشر کی تھی کہ مودی سرکار یا بھارتی میڈیا پاکستان پر بس یاتریوں پر حملے کا الزام عائد کر سکتا ہے اور چند گھنٹوں بعد وہی ہوا،پاکستان پر الزام لگ گئے،باغی ٹی وی نے رپورٹ کیا تھا کہ "مودی اپنی کمزور حکومت کے قدم جمانے اوربھارت کے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئےاس حملے کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیں گے”، ماضی میں بھی بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اس طرح کے الزامات عائد کرچکا ہے،بالاکوٹ حملہ اس کی سب سے بڑی مثال ہے یہاں یہ بات بھی حیران کن ہے کہ ضلع ریاسی پڑوسی علاقوں راجوری اور پونچھ کے مقابلے میں محفوظ علاقہ ہے ۔ یہاں پر اس طرح کے واقعہ کا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن ہے ، جس کا سیاسی فائدہ اٹھایا جائے گا ،نریندر مودی اپنی کمزور حکومت سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قدر سنگدل ہو چکا ہے کہ وہ اپنے ہندو یاتریوں کو بھی قتل کرکے اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرے گا ۔ انھیں اس طرح کی چالوں کی بجائے بھارت کے اندرونی مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔

Comments are closed.