راجن پور کے علاقےفاضل پور میں دوران ڈرائیونگ ڈرائیور کی آنکھ لگنے سے تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔
باغی ٹی وی: ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں، حادثے میں مجموعی طور 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد شدید زخمی ہوئے،ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو ڈاکٹر اسلم کے مطابق فاضل پور میں ڈرائیور کو نیند آنے اور تیز رفتاری کی وجہ حادثہ پیش آیا۔
https://twitter.com/FarooqRescue/status/1685490904662945792?s=20
ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو راجن پور کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کہ انڈس روڈ فاضلپور کے قریب سخی سرور سے آنے والے زائرین کی بس الٹ گئ، ریسکیو 1122 نے "21” افراد کو ریسکیو کرکے ہاسپٹل منتقل کردیا، اس افسوس ناک واقعہ میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگے،حادثے کےبعد ریسکیو اہلکاروں نےلاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اور اور تحصیل اسپتال فاضل پور منتقل کر دیا ہے،مسافر بس میں سوار افراد سخی سرور سے جیکب آباد جا رہے تھے کہ ان کی بس کو حادثہ پیش آ گیا۔
سیلفی بناتےہوئے3 دوست سیلاب میں بہہ گئے
قبل ازیں ٖفیصل آبا د،تحصیل سمندری کے قریب موٹر وے پر بس اور ٹر ک میں تصادم،ایک شخص جاں بحق ریسکیو 1122نے بر وقت کارروائی کرتے ہو ئے 09افراد کو مو قع پر طبی امداد فراہم کی اور 5 افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔