عمران خان کا یہ کہنا غلط ہے کہ پردہ دار بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں،فردوس عاشق اعوان

0
31

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی منحرف رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی سیاست میں مداخلت عمران خان کو بند گلی میں لے گئی۔

باغی ٹی وی: ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کا یہ کہنا غلط ہے کہ پردہ دار بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں بشریٰ بی بی حکومتی معاملات میں مداخلت کرتی تھیں، میڈیا مینجمنٹ کرتی تھیں، پنجاب کے معاملات میں ان کی مداخلت کی تفصیل بہت طویل ہے۔

دہائیوں کے انتظار ختم،مسلسل کوششوں کے بعد چین مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سلیم صافی اور حامد میر کے پروگرام میں جانے والے پر بشریٰ بی بی فون کر کے ڈانٹ ڈپٹ کرتی تھیں کہ آپ وہاں گئے کیوں؟بشریٰ بی بی کہتی تھیں کہ ان لوگوں یعنی حامد میر اور سلیم صافی کو بین کرو، ان کے پروگرام میں نہیں جانا ہے۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف کے ان رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی راہیں پارٹی سے جا کر لی ہیں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا پوری قوم نے دیکھا، ایک منظم سازش کے ذریعے زمان پارک سے منصوبہ بندی کی گئی جس کا مقصد قومی اداروں کی تضحیک کرنا تھا۔

بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی پروگرام کے لیے امریکا روانہ

ان کا کہنا تھاکہ زمان پارک سے بیرونی ایجنڈے پر سازش تیار کی گئی، سازش کا مقصد غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنا تھا، سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی اور عداوت میں بدل دیا گیا گھر گھر میں پولرائزیشن کردی گئی، وزیراعظم ہاؤس کو ایک مخصوص ٹولے نے اپنی آماجگاہ بنایا شہدا کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا، 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ اور منصفانہ انکوائری کرائی جائے اور ملوث افراد کو عبرت ناک سزا دی جائے۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاست میں ایسا ماحول اور منظر کبھی نہیں دیکھا، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، دہشت گرد اور شر پسند کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی سے الگ ہو رہی ہوں، میرا سیاسی سفر جاری رہے گاایک مخصوص ٹولے نے اداروں کی بے توقیری کی، عمران خان اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، عمران خان کا ایجنڈا ملک کے لیے زہر قاتل بن گیا ہے عمران خان سب سے پہلے دوستوں کے لیے دشمن بنتے ہیں، پی ٹی آئی آج بند گلی میں جا چکی ہے، پی ٹی آئی کو بند گلی میں پہنچانے والے لاتعلقی کا اعلان کر کے سرخرو نہیں ہوسکتے۔

عمران خان کارکنوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں،شرجیل میمن

Leave a reply