اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی سے متعلق درخواست اعتراضات دور کرتے ہوئےسماعت کے لئے مقررکردی۔
باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے بشریٰ بی بی کی اپنے شوہرکی جیل میں سیکورٹی اورتحفظ کے لئے دائر درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی، بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ درخواست پر اعتراض لگایا گیا ہے، آپ کی درخواست میں استدعا کیا ہے؟لطیف کھوسہ نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے،ان پر وزیر آباد میں بھی حملہ ہوچکا ہے ،جیل میں سکیورٹی اور حقوق کے تحفظ کیلئے درخواست دائرکی ہے،جس پر عدالت نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات دورکرتے ہوئے درخواست 5 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ: جسٹس عرفان سعادت نے قائمقام چیف جسٹس کےعہدے کاحلف اٹھا لیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ جیل میں عمران خان کو زہر دیا جاسکتا ہے، ان کے ساتھ جیل میں غیرانسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور14 کی خلاف ورزی ہے،جس کے لئے بشری بی بی نے عدالت کا رخ کیا ،انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعےعدالت میں درخواست جمع کرائی ، جس میں کہا گیا ہے کہ جیل میں میرے شوہر کو زہر دیئے جانے کاخدشہ ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کے کھانے کی اجازت نہیں دی گئی، جب کہ ماضی میں قیدیوں کو سہولت دی جاتی رہی ہے۔
ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ، شرح 31.44 فیصد تک جا پہنچی
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعے عمران خان کو خالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ملاوٹ زدہ خوراک ان کی زندگی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے عمران خان کو جیل میں واک اور ایکرسائز کی سہولت فراہم کی جائے، اور جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جائے۔