اڈیالہ جیل انتظامیہ کا بشری بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار

چیف کمشنر اسلام آباد نے اس سلسلے میں اپنا جواب جمع نہیں کروایا
0
185
bushra bibi

اسلام آباد: اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا۔

باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،دوران سماعت سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی، رپورٹ میں کہا گیا کہ سیکورٹی وجوہات کے باعث بشریٰ بی بی کو جیل منتقل نہیں کرسکتے، جیل میں پہلے ہی جگہ کم ہے اور 250 خواتین قیدی موجود ہیں۔

دوسری جانب چیف کمشنر اسلام آباد نے اس سلسلے میں اپنا جواب جمع نہیں کروایا سرکاری وکیل نے جواب دینے کے لیے وقت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کردی۔

مریم نواز سے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر کی ملاقات

واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ بشریٰ بی بی کیلئے بنی گالہ کو سب جیل قرار دیا گیا جس پر بشری بی بی نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

 پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کب کروائے گی ،تاریخ اور شیڈول جاری

دوسری جانب بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی ،جو آدھا گھنٹہ جاری رہی،پہلے دن بشریٰ بی بی کا روزہ تھا ، جو کھانا دیا گیا اس میں تیز مرچیں تھیں،بشریٰ بی بی نے بتایا کہ مرچوں سے ان کی طبیعت خراب ہوئی،صبح اٹھنے کے بعد بشریٰ بی بی کے گلے میں چھالے تھے ناشتہ نہیں کر پائیں۔

انتخابات میں دھاندلی کا الزام:پی ٹی آئی پشاور کی انتظامی افسران کے خلاف …

نعیم پنجوتھا نے کہاکہ کسی کی جان کا معاملہ سب سے زیادہ ضروری ہے،ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی جس کا کوئی سدباب نہیں ہوا، بشریٰ بی بی کا بلڈ پریشر چیک کرنے کیلئے مشین دی گئی وہ خراب تھی،اڈیالہ میں جگہ اور سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنایا جارہا ہے، ہائیکورٹ نے بھی میڈیکل رپورٹ پر تحفظات کااظہار کیا،بشریٰ بی بی کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، ملک بھر میں پی ٹی آئی جیت چکی ہے،بانی پی ٹی آئی قوم کی آزادی کیلئے کھڑے ہیں۔

Comments are closed.