نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد

bushra bibi

نومئی کے واقعات کے حوالہ سے مقدمات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نو مئی کے 12 مقدمات میں نامزد کر دیا گیا ہے، بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں ہیں اور انہیں توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، بشریٰ بی بی کو عدالت نے توشہ خانہ، دوران عدت نکاح کیس میں سزا سنائی تھی جو بعد ازاں عدالت نے کالعدم قرار دے دی تھی جس کے بعد بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں گرفتار کیا گیا تھا، اب پی ٹی آئی وکیل نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ نہایت افسوس کے ساتھ ،بشری عمران خان صاحبہ کو توڑنے کے لیے انکو مزید ۹ مئی کے 12 کیسز میں نامزد کردیا گیا ہے ، کیونکہ یہ 9 مئی کے ٹرائل کا اختتام بشریٰ بی بی پر کرنا چاہتے ہیں .شرم آنی چاہئے ،آپ دیکھ ایک سال بعد ان کو یاد آگیا کہ وہ نو مئی کے اندر بھی شامل ہیں.واہ انصاف

نومئی کے مقدمات عمران خان، شاہ محمود قریشی، علیمہ خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنان پر درج ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی،عالیہ حمزہ، اعجاز چودھری سمیت کئی رہنما جیل میں ہیں، کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کی نو مئی کے مقدمات میں ضمانتیں ہو چکی ہیں، اب نو مئی کے واقعہ کے تقریبا ایک سال سے زائد عرصہ کے بعد بشریٰ بی بی کو نو مئی کے مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے

نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Comments are closed.