مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: پنجاب کالج کے طلبہ کی رنگارنگ الوداعی تقریب

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض) پنجاب کالج سٹی...

کوئی صوبہ دوسرے صوبے کے معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتا،عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ...

پی ایس ایل10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10...

ایل او سی پر دراندازی، بھارت کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا

23اپریل 2025 کو لائن آف کنٹرول کے علاقے...

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کچھ دن سے میں نے سیریز شروع کی ہے کرپشن کے پروگراموں پر، پہلے بشریٰ بی بی، انکے سابق شوہر، بیٹے بھائی، بزدار کی کرپشن دکھائی، لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ یہ لوگ آپریٹ کیسے کرتے تھے ؟ تو مین انکو بتاتا ہوں کہ انکے گینگ تھے،زمینوں کا کام ہوتا تو کوئی اور گینگ ہوتا، پیسوں کا کام ہوتا تو دوسرا کوئی اور ہوتا، قبضہ کرنے کا کام ہو تو کوئی اور سامنے ہوتا، پھر ڈی سی، ڈی پی او سارے استعمال ہوتے، کسی کو چپ یا شرمندہ کروانے کا کام ہوتا تو اسکے لئے کچھ خواتین رکھی گئی تھیں، حریم شاہ اور صندل خٹک کو دیکھیں ،وہ آئیں اور ایک دم انکی فیم، کبھی فارن آفس، کبھی پرائم منسٹر آفس، اور ایسی ایسی جگہوں پرجہاں عام آدمی تو کیا خاص آدمی بھی بغیر اجازت اور سیکورٹی کلیئرنس کے بغیر نہیں جا سکتا، فارن آفس میں وہ گئیں، سب یاد ہو گا کہ کیسے دروازے کھولے گئے تھے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ آپکو یاد ہو گا کہ ایئر پورٹ پر میرا جہاز تھا، یہ دونوں آئیں اورجہاز کو کھلوا بھی لیا اور اسکے اندر آ کر چیزیں اوپر نیچے کیں،غایب کیں، اسکی ویڈیو سامنے آئی تو پتہ چل گیا کون ہے، میں نے پولیس میں رپورٹ کی تو الٹا رپورٹ میرے گلے پڑ گئی، میرے اس زمانے میں پی ٹی آئی سے بہت اچھے تعلقات تھے ،نہ پی ٹی آئی میرے خلاف تھی نہ میں پی ٹی آئی کے خلاف تھا، صرف ایک کام میں کر رہا تھا، عمران خان کو ملکر ذاتی طور پر عثمان بزدار کی کرپشن بتاتا تھا کہ یہ کرپشن کر رہا ہے،عثمان بزدار ایک بار میرے پاس ملنے آئے ، اور انہوں نے کہا کہ غلط فہمی، ساری باتیں ہو گئیں، پھر میں نے ایک لمبا چوڑا میسج کیا عمران خان کو، وہ میسج عمران خان نے آگے بزدار کو فارورڈ کر دیا،بزدار نے دیکھا تو وہ ڈر گیا اور سوچا کہ یہ بندہ میرے پیچھے پڑ گیا ہے اور ہٹا کر چھوڑے گیا،انہوں نے پھر فیاض الحسن چوہان کے تھرو کام کیا،

ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ حریم شاہ اور صندل ایئر پورٹ پر وزیر کی گاڑی میں آئیں، پاکستان کے کسی بھی ایئر پورٹ پر آنا ہے تو یا تو ٹکٹ ہو گا یا دوسرے سیکشن میں ہوں تو آرام سے انٹر کر سکتے ہیں اور وہ سیکشن جہاں جہاز کھڑے ہون، انکی مرمت کا علاقہ ہو، وہان سے یہ انٹر ہوتے ہیں، تین ناکے ہیں وہاں پر وہ کراس کئے جاتے ہیں، ویڈیو بنائی جاتی ہین اور چلی جاتی ہیں، میں نے تین رپورٹ پولیس میں کی، پولیس والے مسلسل بہانے بناتے رہے، کہ ہم مختلف ایشوز میں ہیں ،مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میں زندگی مین کبھی ان دونوں سے نہیں ملا کبھی کوئی ملاقات نہین ہوئی، میری کوئی تصویر انکے ساتھ نہیں، میں نے پولیس میں دو بار درخواست دی ، پھر ان دونوں نے رابطہ کرنا شروع کر دیا کہ ملنا ہے، میں نے کہا کہ نہیں ملنا، پھر فیاض الحسن چوہان سامنے آیا ،پولیس والے نے کہا کہ وزیر کا دباؤ ہے، محکمے کے لوگ ہیں، غلط فہمی ہو رہی ہے، تو پھر پتہ چلا کہ اسکے پیچھے چیف منسٹر بزدار ہے، پنجاب پولیس میں کچھ نہ ہوا تو ایف آئی اے میں گیا ، وہاں فون پر آنےوالے میسجز دیئے، ویڈیو اپلوڈ ہونے کا ریکارڈ کیا، سائبر کرائم والوں نے کہا کہ ہم کر رہے ہیں لیکن کچھ نہ ہوا، تیسرا میں عدالت میں گیا تو حریم شاہ کے لئے 26 وکیل عدالت میں آ گئے، 26 وکیلوں کی فیس کون دے سکتا ہے، پتہ چلا وہ بزدار کو خوش کرنے والے وکیل تھے، پھر پتہ چلا کہ یہ تو بڑی اندر کی گیم ہے،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے روکنے کے لئے یہ کیا گیا کہ یہ باز آ جائے یا لوگ سمجھیں کہ یہ خود صحیح آدمی نہیں بزدار کی برائی کر رہا، پی ٹی آئی کے لوگ بھی کہتے تھے کہ کچھ ضرور ہے کیونکہ مبشر لقمان پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اور جب وہ کہتا ہے کرپٹ ہے تو کچھ نہ کچھ ہے، اگر میں نے اسلام آباد میں بھی کمپلین کی، تو پتہ چلا کہ اوپر سے آرڈر آ رہے ہیں کہ ان بچیوں کا کچھ نہیں ہونا، مجھے کہا گیا کہ مبشر صاحب عزت اسی میں ہے کہ چپ کر جائیں،

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ادھوری سرجری کے بعد ان کے ہونٹوں کی حالت بگڑ گئی۔

میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے –

میں کبھی نہیں گھبراتی جوکچھ مرضی ہوجائے:حریم شاہ نےلندن سے یہ بیان کیوں دیا؟،

شہزاداکبرنوازشریف کیس پرتوجہ دیں:جانتی ہوں کہ پاکستانی سیاستدان منی کی کتنی بلیک میلنگ کرتےہیں:معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ن

رمضان المبارک کے مہینے میں‌ حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل 

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ حریم اور صندل ہی بتا سکتی ہیں کہ انکے ہینڈلر عثمان بزدار اور چوہان یا اسلام آباد سے کوئی تھا، مجھے دکھ ہوا ،میرے بھی بچے ہیں، حریم شاہ کے باپ کا میسج آیا، اسکے باپ نے مجھے میسج دلوایا، پھر اسکے باپ کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ رو رہا تھا، اسکے بعد میں نے کوئی بات نہیں‌ کی حالانکہ مختلف ویڈیوز انکی آتی رہیں، بعد میں پتہ چلا کہ کئی وزیروں کے انکے ساتھ گہرے روابط ہیں، پوری دنیا میں ٹریولنگ، ٹک ٹاکس، رقم سامنے پڑی ہے ایف آئی اے کو دھمکیاں پھر مذاق کہہ دینا، یہ سب آپ کے سامنے ہے، یہ نیکسیس کرپشن کا ہے، جو انکی کرپشن کو بے نقاب کرے اسکو کسی نہ کسی طرح بے نقاب کرو، کوئی حریم یا خٹک، چوہان ، انکو چھوڑا ہوتا ہے کہ وہ آ کر گالم گلوچ کرتے ہیں، ہر آدمی کہتا ہے پھر کہ اپنی عزت بچاو اور چپ کر کے بیٹھ جاؤ، میں چپ نہین بیٹھوں گا میں نے عمران خان کو یہ بات کہی تھی کہ اگر اس نے خود یا اسکی پارٹی نے کرپشن کی تو میرا کام ہے اسکو دینا،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ منسٹر نہیں بنایا تو اسلئے اب میں پی ٹی آئی کے خلاف ہو گیا، وہ سن لیں میں تو پی ٹی آئی کا ڈونر تھا، میں تو ڈونیشن دیتا رہا ہوں، خدا کا خوف کرو، جو اصل لوگ تھے پی ٹی آئی کو انکو وزارت نہین ملی، مجھے تو چاہئے بھی نہیں، میں تو پیسے دیتا تھا، پی ٹی آئی کے وزیروں کو انتخابی مہم میں گاڑیاں اور پٹرول کے پیسے میں دے رہا تھا، تم نے مجھے کیا دینا، اگر کسی کو عزت نہیں دے سکتے تو کم از کم جھوٹ تو نہ بولو، کرپشن بے نقاب کروں گا اور ان سب کے نام سامنے لے کر آؤں گا

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan