بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی فرح بی بی ،خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست کے چرچے ہر طرف چل رہے ہیں، ہر آنے والے دن نیا انکشاف سامنے آتا ہے تا ہم اب فرح نے خاموشی توڑی ہے اور ایک بیان جاری کیا ہے،
فرح کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میرا سیاست سے تعلق ہے اور نہ ہی کبھی سرکاری معاملات میں مداخلت کی میرے کردار پر کیچڑا چھالنے والوں کی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہیں بزنس کے بارے میں میرے شوہر پہلے ہی وضاحت دے چکے ہیں جن لوگوں کو میرے ساتھ منسوب کیا گیا وہ بھی اس کی تردید کر چکے ہیں میری فیملی ان الزامات کو سن کر صدمے میں ہے مجھے اور میرے خاندان کو سنی سنائی باتوں پر بدنام نہ کیا جائے
دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فرح کے ساتھ پاکستان میں دھوکا بھی ہو چکا ہے، فرح پر ایک طرف کرپشن کے الزامات ہیں دوسری جانب وہ خود دھوکے کا شکار ہو رہی ہیںَ فرح خان نے سات کروڑ روپے کی لگژری کار بک کرائی تھی تین کروڑ 63 لاکھ روپے ایڈوانس دیئے تاہم فرح خان کو نہ کار ملی نہ پیسے اور ملزم ملک سے فرار ہوگیا وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے جس میں فرح خان نے اپنا اصل نام فرحت شہزادی لکھوایا ہے مقدمےکی تحقیقات جاری ہیں ملزم کے خلاف منی لانڈرنگ کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے دوسری جانب ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ پولیس کی جانب سے بھی ملزم پر7 ایف آئی آر درج ہوئیں اس کے علاوہ نیب بھی معاملے کی تحقیقات کررہا ہے
سوشل میڈیا پر فرح خان کی چارٹرڈ طیارے میں بیٹھے تصویر وائرل ہو رہی ہے تاہم ابھی یہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے یہ پرانی ہے یا تازہ تصو یر ہے ، اس تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ فرح خان کے قدموں میں ایک ہینڈ بیگ موجود ہے جو کہ اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکزبناہواہے ، فرح خان نے ایک پیلے رنگ کی جوتی بھی پہنی ہوئی ہے جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی ہوئی ہے ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹس میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ یہ بیگ دراصل معروف برینڈ ” ہرمز “ کا کیلی بیگ ہے اور اس کی مالیت تقریبا ڈیڑھ کروڑ سے زائد ہے جبکہ فرح خان نے جو پیلے رنگ کی چپل پہن رکھی ہے وہ بھی کچھ کم نہیں بلکہ ایک لاکھ روپے سے زائد کی ہے ۔
مریم نواز گزشتہ شب پریس کانفرنس میں کہہ چکی ہیں کہ راتوں رات فرح کو فرار کروایا تین تین کروڑ کا بیگ پکڑا ہوا ہے وہ کہاں سے آیا ۔کوئی تبادلہ ہوںیا کچھ بھی فرح کو رشوت ملتی تھی اگر اس بات میں سچائی نہیں تو راتوں رات کیوں فرار ہو گئی ان سب کے نام ای سی ایل میں ڈال جایے تمہارے آگے پیچھے کون تھا سب سامنے آئے گا پورے پنجاب میں کام نہیں ہوا لیکن فرح کے گاؤں میں ہوا۔ بنی گالہ میں فرح عمران خان کے کتوں کے ساتھ تصویریں بنا رہی ہے ۔اب کہتے ہیں ہمیں پتہ نہیں تھا کرپشن کیا ہوتی ہے تبادلوں کے کروڑوں لیے گیے یہ سب قوم کے سامنے آئے گا اور جواب لے کر رہیں گے بھاگنے نہیں دیں گے
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار
شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت
خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار
چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی
ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار
10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل