تحریک انصاف سوشل میڈیا لڑائی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد بنی گالہ میں مختصر قیام اور پھر زمان پارک آنے کی بجائے پشاورپہنچنے کو نہ صرف "ڈیل” کہا جا رہا ہے بلکہ اب کچھ کڑیاں بھی سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں، بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد تحریک انصاف کے ٹرولز کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔
انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق اس لڑائی کی بنیاد بشری بی بی کی رہائی ہے۔ مسز عمران خان نے بانی سے مشاورت کے بعد اسٹیبلشمنٹ کیخلاف انتہائی سخت موقف اختیار کرنیوالے ٹرولز کا ڈیٹا دینے کی حامی بھری ہے۔ اس حوالے سے بشری بی بی گروپ کے ایکٹیویسٹوں نے ہارڈ لائنرز کیخلاف مہم چلانی تھی۔ ضمانت سے قبل ہی آئینی ترمیم پر ایک بڑے یوٹیوبر اور ایک ٹوئٹر ہینڈلر کو خاموش رہنے کا پیغام دیا گیا۔ جو انہوں نے بخوبی سرانجام دیا۔ بشری بی بی نے رہائی کے فوری بعد زوم میٹنگ میں تمام انفلوائنسرز کو چند اہم ٹوئٹر ہینڈلرز کیخلاف مہم کا چارج دیا۔ سبھی ایک دوسرے کیخلاف جٹ گئے، تاہم آج بانی تحریک انصاف سے ملاقات میں انکی بہنوں نے شکوہ کیا کہ انکا ساتھ دینے والے انفلوائنسرز کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ جو قابل مذمت ہے اور ہم میڈیا پر بشری کیخلاف بات کرنے پر مجبور ہو جائیں گی، اس دھمکی کے بعد بانی نے ان انفلوائنسرز کیخلاف بات کرنے سے روک دیا ہے اور سب کو صلح کا پیغام بھیج دیا ہے۔
صحافی سید امجد بخاری کے مطابق دو انتہائی معتبر ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جن افراد کیخلاف مہم شروع کی گئی، انکا ڈیٹا اور تفصیلات فراہم کی جاچکی ہیں اور چند روز میں انکے خلاف کارروائی کے امکانات بھی ہیں
اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب
اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات
اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی
مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے