بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال کی 4 رکنی ٹیم بشریٰ بی بی کے طبی معائنہ کے لیے جیل پہنچی تھی، تاہم انہوں نے چیک اپ کروانے سے انکار کر دیا۔میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں۔ ٹیم شام 7 بجے اڈیالہ جیل پہنچی اور تقریباً ایک گھنٹہ انتظار کے بعد سوا 8 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ 12 ستمبر کو پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے دعویٰ کیا تھا کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہے اور ان کے ذاتی ڈاکٹرز کو رسائی نہیں دی جارہی۔

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش پھر بڑھا دی

دفاعی معاہدہ،عالم اسلام کی سلامتی کے لیے ایک طاقتور پیغام ہے،خالد مسعود سندھو

Shares: