وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کلئیر ہو گیا ہے، ہمارے لیے ضروری ہے کہ فوری طور پر اسلام آباد کی سڑکیں کھولیں ، میرا خیال ہے اسکول بھی پرسوں کھلیں گے ،

ڈی چوک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میٹروبس سروس بھی کل کھل جائے گی، انٹرنیٹ سروس بھی کھول دینگے ،بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور ابھی تک فرار ہیں،اسلام آباد ، پنجاب پولیس ، ایف سی ، رینجرز اور پاک آرمی کا بھی شکریہ ،اللہ قانون نافذ کرنے والوں کے زخمی اہلکاروں کو صحت دے ، امید ہے کل نیا دن نئی سوچ کے ساتھ طلوع ہو گا،کوشش کی بہت سی چیزیں آرام سے کریں جس میں کامیاب ہوئے ، پی ٹی آئی سے کہتا ہوں اب بس کریں، کب تک ایسا کریں گے، پی ٹی آئی نے کہا راستہ دے دیں ہم نے راستہ بھی کھول دیا ، پی ٹی آئی کو خود کہا سنگجانی میں جا کر جلسہ کریں ،کتنی بار یہ کرنا ہے بس کریں ، اپنے صوبے میں جا کر عوام کی خد مت کریں ،آج کل جو پی ٹی آئی کی سربراہ بنی ہوئی ہیں انہوں نے کہا بانی کا فیصلہ نہیں مانتی ،گرفتاریوں سے متعلق آئی جی اسلام آباد کل تفصیلات شیئر کرینگے ، گرفتاریوں سے متعلق ابھی کوئی بات نہیں کررہا،ایک دو لوگ نہیں کئی ہزار لوگ بھاگے ہیں ،

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پولیس آپریشن کے دوران خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ایک ہی گاڑی میں فرار ہو گئے ہیں۔

مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

9 مئی سے کہیں بڑا 9 مئی ساتھ لئےخونخوار لشکر اسلام آباد پہنچا ہے،عرفان صدیقی

پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے

آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں،وزیر داخلہ

اسلام آباد،تین رینجرز اہلکار شہید،سخت کاروائی کا اعلان

عمران کے باہر آنے تک ہم نہیں رکیں گے،بشریٰ کا خطاب

کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کا مظاہرین سے حلف

میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان

Shares: