پی ٹی آئی 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کر رہی ہے، حکومت نے اجازت نہیں دی تا ہم پی ٹی آئی احتجاج کے لئے بضد ہے،حکومت نے لاہور ،اسلام آباد کو بند کر دیا ہے،تمام داخلی و خارجی راستے بند ہیں، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،حکومت کی کوشش ہے کہ اسلام آباد احتجاج کے لئے پی ٹی آئی والے نہ پہنچ سکیں
ایسے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کے ایک انٹرویو کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کیپٹن ر صفدر نے پی ٹی آئی کے احتجاج، بشریٰ بی بی کے پیغام اور نواز شریف پر بات چیت کی ہے، کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سیاست سے مائنس کر کے دیکھیں کچھ بھی نہیں بچتا،اس جتنا مخلص، پاکستان سے لیڈر کوئی نہیں ہے، نواز شریف اور پاکستان ملتے ہیں تو چالیس واٹ کی روشنی آتی ہے،آپ کہتے تھے نک دا کوکا، اب کہتے ہیں ہو گیا دھوکہ، کیا دھوکہ ہوا، بڑا منگولوں والا کوکا پہنا رہے ہیں،ہزارہ مسلم لیگ کا گڑھ ہے، اگر موٹروے کو گڑھا کہتے ہیں تو پھر گڑھا بنا ہے،
کیپٹن ر صفدر کا مزید کہنا تھا کہ چوبیس نومبر کو بشریٰ بی بی نے بڑے جنِوں کو کہا دس ہزار جن آجائیں اور چھوٹے جِنوں کو کہا پانچ ہزار جن آجائیں،لیکن دیو اور پریاں کہاں سے آئیں گی؟ ہر جگہ علاج ہو سکتا ہے، مجھے اللہ صحت دے،
بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟
بشریٰ کا بیان غیر ذمہ دارانہ، بے بنیاد ہے ،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ
بشریٰ کا بیان، جنرل باجوہ کو خود سامنے آکر تردید کرنی چاہیے۔خواجہ آصف
بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان
بشریٰ کے پاس پارٹی عہدہ نہیں، بیرسٹر سیف،بیان قابل مذمت ہے،اسحاق ڈار
بشری بی بی کا شریعت ختم کرنے کا الزام، دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ ہے،عظمیٰ بخاری