سعودی عرب پاکستان کا محسن ہے اس کے خلاف بیان بازی اور الزام تراشی احسان فراموشی کی بدترین مثال ہے۔ عمران خان کا اہلیہ بشری کا بیان پاک سعودی تعلقات پر ضرب لگانے پاکستان اور سعودی عرب کی خارجہ پالیسی، اعلیٰ سطحی امور ، باہمی مفاد عامہ ، خارجہ پالیسی میں دخل اندازی اور ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے جس پر مکمل انکوائری کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود عبدالرشید اظہر نے کیا ۔ انھوں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ سے برادرانہ رہے ہیں۔ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ اور قریبی اتحادی ہے جو ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرتا ہے، چاہے وہ اقتصادی بحران ہو، تیل کی سپلائی ہو، یا کوئی دیگر ہنگامی صورتحال ۔سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانی محنت مزدوری کرکے نہ صرف اپنے اہل خانہ کی کفالت کرتے ہیں بلکہ پاکستان کی معیشت میں زرمبادلہ کے ذریعے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایسے دوست ملک کے خلاف بیان سے نہ صرف پاکستان کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے بلکہ سعودی عرب جیسے قریبی اتحادی کے ساتھ تعلقات بھی خراب ہو سکتے ہیں۔لہذا ضروری ہے کہ اس بیان کی جامع انکوائری کی جائے اوراس بات کی تحقیق کی جائے کہ اس کے پیچھے کیا مقاصد تھے؟ ۔انھوں نے کہا کہ یہ بیان سطحی سیاسی مقاصد ، جھوٹی شہرت حاصل کرنے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے دیا گیا ہے۔ بشریٰ کا بیان دشمن پاکستان اور سعودی عرب کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں ۔ ایسے بیانات دینے والوں کو انصاف اور احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ اس طرح کے بیانات نہ صرف فوج کی ساکھ پر اثر انداز ہو سکتے ہیں بلکہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات ایک حساس موضوع ہے جسے ہر قسم کے سیاسی تنازعے سے دور رکھنے کی ضرورت ہے۔یہ بات خوش آئند ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شہباز شریف نے سعودی عرب کے خلاف دیے جانے والے تاہم یہ بات یقینی بنانا ضروری ہے کہ آئندہ کےلئے اس طرح کی بیان بازی نہ کی جائے اور نہ ہی اس معاملے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کیا جائے، بلکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کی جائے۔

انتشار،بدامنی پی ٹی آئی کا ایجنڈہ،بشریٰ بی بی کی "ضد”پنجاب نہ نکلا

9 مئی سے کہیں بڑا 9 مئی ساتھ لئےخونخوار لشکر اسلام آباد پہنچا ہے،عرفان صدیقی

پی ٹی آئی مظاہرین ڈی چوک پہنچ گئے

آئی جی کو اختیار دے دیا اب جیسے چاہیں ان سے نمٹیں،وزیر داخلہ

اسلام آباد،تین رینجرز اہلکار شہید،سخت کاروائی کا اعلان

عمران کے باہر آنے تک ہم نہیں رکیں گے،بشریٰ کا خطاب

کوئی مجھے اکیلا چھوڑ کر نہیں جائے گا، بشریٰ بی بی کا مظاہرین سے حلف

میں جیل میں،اب فیصلے بشریٰ کریں گی،عمران خان کے پیغام سے پارٹی رہنما پریشان

Shares: