لاہور ہائیکورٹ میں فرح شہزادی کی والدہ بشری خان کے خلاف ایف آئی اے طلبی نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے بشری خان کی انکوائری سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا ،عدالت نے سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی ،جسٹس طارق سلیم شیخ درخواست پر سماعت کی، وکیل فرح گوگی نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے ایک جیسے کیس پر تحقیقات کر رہے ہیں ،سیاسی بنیادوں پرایف آئی اے نے بلاجواز انکوائری نوٹس جاری کیا، اسی نوعیت کا مقدمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے درج کیا۔اب ایف بی آر نے فیڈمک میں پلاٹ خریداری کے الزام میں ٹیکس معاملات کی انکوائری بھی شروع کردی، اینٹی کرپشن کے مقدمے میں تمام ثبوت فراہم کرنے پر مقدمہ خارج ہوا، ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر انکوائری شروع کرکے طلبی نوٹس جاری کیاعدالت ایف آئی اے نوٹس جاری کرنے اور ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے،

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے بشریٰ خان پر مقدمہ درج کیا تھا جبکہ نیب نے بھی بشریٰ خان کو طلب کیا تھا،بشری خان 4 کمپنیوں میں فرح خان کے ساتھ پارٹنر ہیں ،بشریٰ خان فرح کے ساتھ البراق فوڈ، البراق ہاوسنگ سوسائٹی، المعیز فوڈ اور پراپرٹی میں حصے دار ہیں ،بشری خان نے بیٹی فرح خان کے ساتھ ملکر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ،جن کمپنیوں کے حوالہ سے نیب نے بشریٰ خان کو طلب کیا وہ کمپنیاں پچھلے چار سال میں بنائی گئیں بشریٰ خان کو ضروری دستاویزات ساتھ لانے کا کہا گیا

اینٹی کرپشن پنجاب نے عمران خان کی فرنٹ مین فرح گوگی،اسکا خاوند احسن جمیل گجراوراسکی والدہ بشریٰ خان کو فیصل آباد اکنامک زون میں 10 ایکڑز پر مشتمل 60 کروڑ مالیت کا پلاٹ 8 کروڑ 30 کےعوض جعلی الاٹمنٹ کرنے والے سابق CEO اکنامک زون رانا یوسف اور سیکرٹری مقصود احمد کو گرفتار کررکھا ہے

عمران خان نے 258 کنال اپنی اہلیہ بشری بی بی کے نام کروائی جبکہ 240 کنال اپنی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے نام کروائی

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے سے قبل ہی اپوزیشن جماعتوں نے فرح پر الزام لگانے شروع کر دیئے تھے، ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے دو تین بار فرح کی کرپشن کا ذکر کیا، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو علیم خان بھی کھل کر فرح کے خلاف بولے، فرح دبئی جا چکی ہے

Shares: