راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بشری بی بی کے 26 نومبر کے بعد درج ہونے والے 31 مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں ہوئی۔

سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔ بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں موجود تھے۔بشری بی بی نے عدالت میں کہا کہ وہ تفتیش میں شامل ہونے سے قبل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور اپنے وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "مشاورت کے بعد میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے تیار ہوں۔” بشری بی بی نے عدالت سے درخواست کی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی موجودگی میں ان کی ملاقات کروا دی جائے تاکہ وہ تفتیش میں شامل ہو سکیں۔

عدالت نے بشری بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایس او پی (اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر) کے مطابق بشری بی بی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے وکیل سلمان صفدر سے ملاقات کرائی جائے۔سماعت کے دوران، ضلع راولپنڈی کے تفتیشی افسران انسپکٹر راجہ افتخار، محمد افضل، راشد کیانی، حسنین، یعقوب شاہ اور ممتاز عدالت میں پیش ہوئے۔ چکوال سے انسپکٹر عالی نے بھی اپنی پیشی کی۔عدالت نے بشری بی بی کے 31 مقدمات کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ کا اعلان کیا۔

کریم خان امریکی صدر کی پابندیوں کا شکار ہونیوالے پہلے عہدیدار ہوں گے

Shares: