بشریٰ بی بی کو لانچ کرنا تھا تو بہتر طریقہ اختیار کرتے،سحر کامران

ثابت ہو گیا کہ بشریٰ کے آگے کسی کی کوئی حیثیت نہیں،سحر کامران
sehar kamran

پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران نے کہا ہے کہ بشری بی بی کو لانچ کرنا تھا تو بہتر طریقہ اختیار کرتے،

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سحر کامران کا کہنا تھا کہ پارلیمانی مشاورتی عمل چل رہا تھا اور پھر ایسا فیصلہ لینا جس کی تیاری نہیں تھی، بشریٰ کو سیاست میں لانچ کرنا تھا تو بہتر طریقہ اختیار کیا جاتا، ہم اپنے گھروں سے رابطے نہیں کر پا رہے تھے، سب کچھ بند تھا، بیرون ملک سے مہمان آئے ہوئے تھے، عدالت کا فیصلہ تھا کہ اسلام آباد میں دھرنا نہیں دینا، کہاں گیا قانون، آپ احتجاج کرتے، درخواست دیتے، ایک طرف بیرسٹر سیف کہہ رہے ہیں حکومتی جگہ پر بانی پی ٹی آئی نے اتفاق کر لیا لیکن اس کی نفی کر دی گئی، یہ ثابت ہو گیا کہ بشریٰ کے آگے کسی کی کوئی حیثیت نہیں، پارٹی میں اب کوئی لیڈر نہیں ہے، احتجاج میں کتنے چہرے نظر آئے، سب لوگوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے،18 اکتوبر 2007 کو جب پیپلز پارٹی کے 150 کارکن شہید ہوئے تو جیالے ٹرک کے ساتھ لپٹ گئے، بینظیر بھٹو ایک ایک کارکن کے گھر گئیں ، اپنے زخموں کو بھول کر دوسروں کو دلاسا کر رہےتھے، آپ گولی چلنے کا پروپیگنڈہ کریں، بیرون ملک سے مہم چلائیں اور لوگوں کو تنہا چھوڑ دیں یہ کیا ہے، انکے کارکنان قائدین کو روکتے رہے، آپ کی تاریخ ہے کہ آپ ورکر کو چھوڑ کر بھاگتے ہیں،

سحر کامران کا مزید کہنا تھا کہ ابھی واحد حل یہی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک میز پر بیٹھیں اور بات چیت کے زریعے اس مسئلے کا کوئی حل نکالیں۔پارلیمنٹ میں تمام جماعتیں ہیں، تلخیاں کم ہونی چاہیئے، بلاول زرداری بھی سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، تمام فریقین پارلیمنٹ میں بیٹھیں، یا باہر بیٹھیں ورنہ سب کے لئے مشکلات ہوں‌گی، خصوصا پاکستان کے لئے

حا لات بہتر کرنے کا واحد راستہ مذاکرت اور مفاہمت ہے۔سحر کامران

امریکی سفیر کا استقبالیہ، پیپلز پارٹی رہنما سحر کامران کی شرکت

خواتین قانون سازوں کا فیصلوں میں کردار اب بھی محدود ہے،سحر کامران

احتجاج اور انتشار میں تفریق کرنی ہو گی، سحر کامران

کم عمری کی شادیاں بچوں کو ذہنی اور جسمانی نقصان پہنچاتی ہیں،سحر کامران

پیپلز پارٹی کسانوں ،محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے،سحر کامران

ایوان میں وزرا کی مسلسل غیر حاضری،غلط جوابات،سحر کامران پھٹ پڑیں

پاک عراق پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا سحرکامران کی زیر صدارت اجلاس

پاکستان اور روس کے کثیرالجہتی تعلقات مثبت راستے پر گامزن ہیں: سحرکامران

Comments are closed.