باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی زمان پارک سے اسلام آباد روانہ ہو گئی ہیں دوسری جانب زمان پارک میں سیکیورٹی کے لئے تعینات پولیس نفری کو ہٹا لیا گیا
بشری بی بی اسلام آباد روانہ ہوئی ہیں،عمران خان کے وکلاء کی کوشش ہے کہ بشریٰ کی عمران خان سے جیل میں ملاقات ہو جائے تاہم گزشتہ روز عدالت نے کہا تھا کہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے، آج بشریٰ بی بی اسلام آباد کہاں جا کر ٹھہرتی ہین اور کس کس سے ملاقاتیں ہوتی ہیں اس بارے ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا، بشری بی بی کالی گاڑی پر زمان پارک سے روانہ ہوئی ہیں ، عمران خان کی گرفتاری کے بعد بشری بی بی نے مبینہ طور پر کالے کپڑے ہی پہن رکھے ہیں
دوسری جانب زمان پارک میں پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے گھر کے باہر لگے سیکورٹی بیرئر ہٹا دیئے،لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کی اور کرین کی مدد سے بیریئر، کنکریٹ ہٹا دئئے، اور ٹرک میں رکھ کر لے گئے، زمان پارک جو عمران خان کے ہوتے ہوئے نو گو ایریا بنا ہوا تھا اسکو کلیئر کروا لیا گیا ہے،
واضح رہے کہ پانچ اگست کو توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو عدالت نے سزا سنائی،جس کے بعد انہیں زمان پارک سے گرفتار کیا گیا، عدالت نے عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی عمران خان کو پانچ سال کے لئے نااہل کر دیا،
عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج
اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے
شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں
بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو