لاہور: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکاکے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی،جس میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔

باغی ٹی وی : فیملی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں بیدیاں روڈ پر خاور مانیکا کے فارم ہاؤس میں ہوئی، شادی کی تقریب میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔

شادی کی تقریب میں ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا، سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔

جنسی زیادتی کے شبہے میں برطانوی لیبر رکن پارلیمنٹ گرفتار

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے شادی کرنے سے قبل سن 1989 میں بشریٰ بی بی نے بینظیر بھٹو کی کابینہ کے وفاقی وزیر غلام فرید مانیکا کے بیٹے اور سینئر کسٹمز آفیسر خاور مانیکا سے شادی کی تھی،سن 2017 میں بشریٰ بی بی نے خاور مانیکا سے خلع لے لی پہلی شادی سے ان کی تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں، ان کے بیٹوں موسٰی اور ابراہیم مانیکا نے سن 2013 میں ایچیسن کالج لاہور سے تعلیم پائی اور اعلیٰ تعلیم بیرون ملک سے حاصل کی ان کی سب سے بڑی بیٹی مہرو مانیکا سیاست دان میاں عطا محمد مانیکا کی بہو ہیں، ان کی دوسری بیٹیاں بھی شادی شدہ ہیں۔

امریکا نے جنوبی سوڈان کے شہریوں کے تمام ویزے منسوخ کر دیئے

Shares: