پنجاب حکومت کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی لوگوں کو اکسا رہی ہے،پی ٹی آئی شرپسندوں نے گاڑیوں کو آگ لگائی،
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کہاجارہاہےکہ پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہاہ ے،یہ بھی اطلاعات مل رہی ہیں کہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیاہے،کیا تشدد کرنے والوں کو سیاسی لوگ کہاجاتاہے،احتجاج کے باعث 5اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کو غیرمسلح رہنے کا حکم دیاہے، یہ لوگ9مئی پارٹ ٹو چاہتےہیں،پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایاگیا، 70سے زائد اہلکار زخمی ہیں، 70پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں،5 کی حالت تشویشناک ہے،کیا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بیرون ممالک احتجاج ہوئے؟یہ نہیں ہوسکتا خیبرپختونخوا کے لوگ پولیس اہلکاروں پر تشدد کریں، خیبرپختونخوا میں آگ لگی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ احتجاج کرنے نکلے ہوئےہیں،کیا شہید ہونے والے پولیس اہلکار پاکستانی نہیں؟کٹی پہاڑی پر پولیس اہلکار کو گردن میں گولی لگی ہے،پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے شہید کیاجارہاہے،سرگودھا میں پولیس اہلکار کو ٹانگ پر گولی ماری گئی ہے،کٹی پہاڑی میں کانسٹیبل واجد کو ایک گولی گردن پر لگی ہیں،اٹک میں بھی پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا، علی امین گنڈا پور سستے سلطان راہی بنے ہوئے ہیں، پولیس اہلکاروں کو کیا پر آمن سیاسی کارکن گولیاں مار رہے ہیں؟، پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگانا پر آمن انقلاب ہے؟کانسٹیبل مبشر کو شہید کردیاگیا ہے یہ انقلاب نہیں دہشتگردی ہے ،بشری بی بی کو خوش آمدید کہتی ہوں ،کھل کر کھیلیں ،ہمیں بھی کھیلنے کا مزہ آئے گا۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے اپنے بچےکہاں ہیں،ریاست اپنی رٹ قائم کرنے پر آئی تو آپ کو پتہ ہے پھر کیا ہوگا، بشریٰ بی بی پٹھانوں کو اکسا رہی ہیں، بشریٰ بی بی سلطانہ ڈاکو کاکردار ادا کررہی ہیں،اب یہ مذہب کارڈ، گھریلو کارڈ، سیاست میں نہیں ہے وہ سب ختم، ملک کا رونا بھی بشریٰ نے رویا، پٹھانوں کو اکسایا، مجھے تو ترس آتا ہے ان بھائیوں کا برین واش کیا گیا، 12 سال سے وہاں حکومت ہے،خیبر پختونخوا کے وسائل پر شہزادی بن کر وہ نکلی ہیں اور جلوس نکال رہی ہیں،
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وہ لاشیں چاہتے ہیں،ہم ذمہ دار ریاست ہیں، میں نےصبح بتایا تھا کہ یہ حالات خراب کریں گے اور وہ بھی ہوا، انکے بندے کو کھروچ بھی آ جائے تو دنیا میں انسانی حقوق کا شور مچاتے ہیں، اب پولیس والوں کومؤکل، جنات تو نہیں مار رہے وہی مار رہے ہیں جن کو یہ ساتھ لے کر آئے ہیں،عدالتیں پی ٹی آئی کی سہولت کاری کرتی ہیں، مبشر پولیس والا شہید ہوا اسکا خون کس کے سر پر ہے، یہ سیاست ہے؟ یہ دہشت گردی ہے، یہ دہشت گرد کل بھی تھے اور آج بھی ہیں،ہم تو جس نے قانون توڑا قانون کی خلاف ورزی سامنے لا سکتے ہیں، میرے بس میں سزا دینا ہوتا تو پھر دیکھتی، اللہ اس ملک پر رحم کرے،
پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ کا مشن کامیاب، سیاست میں باضابطہ انٹری،علیمہ "آؤٹ”
عوام نے 24 نومبر کی کال مسترد کر دی، شرجیل میمن
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا
عمران خان کی جانب سے "فائنل کال” پنجاب میں "مس کال” بن گئی
پی ٹی آئی احتجاج،خیبر پختونخوا سے 12 سو سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں،شرکا کی تعداد
پی ٹی آئی احتجاج،قیادت بشریٰ بی بی نے سنبھال لی،کینٹینر پر چڑھ گئیں
پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ تو آ گئیں، علیمہ خان منظر سے غائب
اسلام آباد، مظاہرین پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی
24 نومبردن ختم،لاہورسے نہ قافلہ نکلا نہ کوئی بڑا مظاہرہ
سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان
بشریٰ کو خون چاہیے،مولانا کو 3 میسج کس نے بھجوائے؟
بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان
خود گرفتاریاں دے رہے،پی ٹی آئی قیادت کہیں نظر نہیں آرہی،مصدق ملک
گاڑیوں میں بیٹھیں،تیز چلیں، خان کو لئے بغیر واپس نہیں آنا، بشریٰ بی بی کا شرکا سے خطاب
پٹھان غیرتمند،ساتھ نہیں چھوڑتے،میرے "میاں” کو لانا ہے،بشریٰ کا کینیٹینر پر خطاب








