وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چند روز قبل لاہور سے آغاز کی گئی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کراچی پہنچنے پر واشنگ لائن کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب اکانومی کلاس کی ایک خالی بوگی اچانک پٹڑی سے اتر گئی۔بوگی واشنگ لائن کی طرف جاتے ہوئے پٹری سے اتر گئی،خوش قسمتی سے بوگی خالی تھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،حادثے کے بعد واشنگ لائن جانے والا ریلوے ٹریک بلاک ہو گیا جس سے ریلوے کی صفائی اور دیکھ بھال کے معمولات متاثر ہوئے.
وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل لاہور میں پاک بزنس ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا، جسے لاہور تا کراچی ایک جدید، آرام دہ اور تیز رفتار سفری سہولت قرار دیا گیا تھا۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں،ٹریک یا ٹرین میں کسی ممکنہ تکنیکی خرابی کی جانچ کی جا رہی ہے.مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات پر غور کیا جائے گا
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کالا شاہ کاکو کے مقام پر پٹری ٹوٹنے کے باعث اُلٹ گئی تھی۔ریلوے حکام نے مسافروں سے تحمل اور احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے متبادل انتظامات کی تیاری کی ہدایت جاری کی ہے۔
اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1
ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال، پاک ایران تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
یرغمالیوں کی رہائی پر معاہدہ نہ ہوا تو جنگ جاری رہے گی: سربراہ اسرائیلی فوج







