ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے) نے وفاقی دارالحکومت کے دو بڑے بس اڈے جی–9 اور آئی–11 کو ریکارڈ توڑ بولیوں پر نیلام کر دیا۔
ڈی ایم اے کے مطابق جی–9 بس اڈا سالانہ 8 کروڑ 16 لاکھ روپے میں جبکہ آئی–11 بس اڈا 3 کروڑ 80 لاکھ روپے میں الاٹ کیا گیا ہے، جو پچھلی نیلامیوں کے مقابلے میں غیر معمولی اضافہ ہےجی–9 اڈا، جو گزشتہ سال 3 کروڑ 79 لاکھ روپے میں لیز پر دیا گیا تھا، اس بار 104 فیصد زیادہ قیمت پر نیلام ہوا۔ اسی طرح آئی–11 ٹرمینل، جس کی سابقہ نیلامی صرف 65 لاکھ روپے پر ہوئی تھی، اس بار 400 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 3 کروڑ 80 لاکھ روپے میں فروخت ہوا۔
ڈی ایم اے حکام نے کہا کہ 2019 سے دونوں اڈے خودکار وصولی پر تھے کیونکہ ٹھیکیدار بار بار نیلامی میں دلچسپی نہیں لے رہے تھے تاہم، ادارے کی حالیہ اصلاحات، سخت نگرانی اور بہتر حکمتِ عملی نے نہ صرف ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ کیا بلکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال کر دیا،آئی–11 اڈے اور جی–9 بس اڈے کی غیر معمولی لیز ادارے کی شفاف پالیسیوں اور موثر حکمتِ عملی کا نتیجہ ہیں، جو اسلام آباد کے میونسپل ریونیو کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوں گے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا
سعودی عرب کے بعد بڑے ممالک پاکستان سے اہم معاہدے کر سکتے ہیں
خصوصی افراد کو ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس دینےکی ہدایت پر عملدرآمد شروع