جب بزدار نے سیاست کی نہیں تو پھر علیحدگی کس سے؟ منظور وسان
پیپلزپارٹی کے رہنما و مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی سیاست چھوڑنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کی سیاست چھوڑنے پر دُکھ ہوا ہے۔ منظوروسان نے کہا کہ بزدار نے تو کبھی سیاست کی ہی نہیں تو علیحدگی کس سے اختیار کی، ہوتا یوں کہ سیاست بزدار کو چھوڑتی لیکن یہاں تو بزدار نے سیاست چھوڑ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست سے بزدار کو تو نقصان نہیں ہوا البتہ سیاست کو بزدار سے نقصان ضرور ہوا ہے۔ پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ جس نے بزدار کو وزیراعلیٰ سے ہٹایا آج وہ اینٹی کرپشن میں اندر اور بزدار باہر ہے، بزدار نے سیاست چھوڑدی پارٹی نہیں کیونکہ وہ پی ٹی آئی میں کبھی تھا ہی نہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سیاست سے بریک لے رہا ہوں۔ جبکہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔