بزدار صاحب،شراب لائسنس سکینڈل کے بھی ملزم ہیں، لیگل نوٹس ملنے پر عظمیٰ بخاری کا رد عمل
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور پرنسپل سیکرٹری کے خلاف بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات لگانے پر مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمیٰ بخاری کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عظمیٰ بخاری کو 25 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجو ا دیا وزیر اعلیٰ کی قانونی ٹیم کی جانب سے عظمی بخاری کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس بھجوایا گیا لیگل نوٹس میں وزیراعلیٰ اورپرنسپل سیکرٹری کے خلاف الزامات کو من گھڑت،بے بنیاد قراردیا گیا ہے، نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی جانب سے پریس کانفرنس میں شرانگیز اور گمراہ کن الزامات لگائے گئے،عظمی بخاری نے وزیراعلی آفس کی جانب سے پوسٹنگ ٹرانسفر پیسے لیکر کرنے کے بے بنیاد اور خود ساختہ الزامات عائد کیے 14 دن میں بے بنیاد الزامات پر معافی مانگی جائے ورنہ قانونی کارروائی کاسامنا کرنا ہوگا،
آج عثمان بزدار نے مجھے نوٹس بھیجا ہے،آپ کو میری طرف سے جواب ہے،میں آپ کا عدالت میں انتظار کروں گی،تاکہ آپکے آٹا،چینی کے ڈاکے اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے کارنامے سر عام بتا سکوں،موصوف شراب لائسنس سکینڈل کے بھی ملزم ہیں،بس بندے کو انکی طرح تھوڑا سا بے شرم ہونا چاہیے،مزہ آئے گا pic.twitter.com/msMLkN6DZf
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) June 24, 2021
دوسری جانب عظمیٰ بخاری نے لیگل نوٹس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیا اور کہا کہ آج عثمان بزدار نے مجھے نوٹس بھیجا ہے،آپ کو میری طرف سے جواب ہے،میں آپ کا عدالت میں انتظار کروں گی،تاکہ آپکے آٹا،چینی کے ڈاکے اور ٹرانسفر پوسٹنگ کے کارنامے سر عام بتا سکوں ،موصوف شراب لائسنس سکینڈل کے بھی ملزم ہیں،بس بندے کو انکی طرح تھوڑا سا بے شرم ہونا چاہیے،مزہ آئے گا
سیالکوٹ کا شیطانی چرخہ لاہور میں گند نہ ڈالے ورنہ…عظمیٰ بخاری
عظمیٰ گل کی جانب سے سینئر صحافیوں کا ڈیٹا مخصوص افراد کو دینے پر صحافتی تنظیموں کا اظہار تشویش