بزدار سرکار وزیراعظم کے نقش قدم پر، بڑا حکم دے دیا، صوبائی وزرا کی پریشانی میں اضافہ

0
37

بزدار سرکار وزیراعظم کے نقش قدم پر، بڑا حکم دے دیا، صوبائی وزرا کی پریشانی میں اضافہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزراء سے 2 سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کر لی،

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبائی وزراء کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی وزراء اپنے محکموں کی کارکردگی رپورٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ آفس میں‌ جمع کروائیں، اس حوالہ سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کر دیں،

صوبائی وزراء کو کہا گیا ہے کہ وہ جاری کردہ گائیڈ لائنز کے تناظر میں اپنے محکموں کی کارکردگی رپورٹ تیار کریں گے، پالیسی ریفارمز اور اہم اقدامات پر پیشرفت کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی، ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی محکمے معلومات فراہم کریں گے۔

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

محکمے آٹومیشن اور آ ن لائن سروس ڈلیوری پر پیشرفت کی بھی رپورٹ دیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی محکمے تفصیلات دیں گے۔ صوبائی وزراء سے عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں سہولتیں مہیا کرنے کیلئے کئے جانے والے خصوصی اقدامات کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

موجودہ قانون سازی میں ترامیم اور نئی قانون سازی کے حوالے سے بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں، صوبائی وزراء کفایت شعاری کے لئے کئے گئے اقدامات کی بھی رپورٹ پیش کریں گے۔ محکموں میں اصلاحات اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں، کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے گی

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

وزراء کی جانب سے کارکردگی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب رپورٹ وزیراعظم کے سامنے پیش کریں گے جس کے بعد پنجاب کی صوبائی کابینہ میں مزید تبدیلیاں متوقع ہوں گی.

 

کابینہ کے کتنے اراکین نے اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کی حمایت کی تھی؟ وزیر مذہبی امور بول پڑے

Leave a reply