مزید دیکھیں

مقبول

عثمان بزدار کی نیب میں 12ویں بارطلبی،22 جون کوبلاوا

باغی ٹی وی ( ویب نیوز) عثمان بزدار کی نیب میں 12ویں بارطلبی،22 جون کوبلاوا،نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے کیس میں طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے عثمان بزدار کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔عثمان بزدار کو اس سے پہلے گیارہ مرتبہ نیب میں طلب کیا گیا مگر وہ صرف 2 مرتبہ نیب لاہور کے سامنے پیش ہوئے۔ نیب نے اس سے پہلے عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، ٹھیکوں میں بے ضابطگی اور تقرر و تبادلوں کے کیس میں طلب کیا ہے۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں