بزدار کے لاہور میں گولیاں چلنے لگیں،فائرنگ کے 3 واقعات میں 2 افراد جاں بحق،2 زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار کے لاہور میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے،ہفتے کی صبح لاہور کے مختلف علاقوں میں گولیاں چلنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے،ٹریفک حادثات میں بھی افراد زخمی ہو گئے
پہلا واقعہ لاہور تھانہ ٹاون شپ کے علاقے میں پیش آیا جہاں شاہد حفیظ ولد محمد حفیظ بعمر 53/54 سال ساکن 351 A/AII جوہر ٹاؤن لاہور کو چھاتی میں 30 بور پسٹل کافائر لگا جس کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور اس کی بیوی شائلہ بعمر 48/49سال جو معمولی ذخمی ہو ئی اپنی مدد آپ کے تحت برائے علاج معالجہ جناح ہسپتال روانہ ہوئیں، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا
دوسرا واقعہ لاہور تھانہ ٹبی سٹی کے علاقے میں پیش آیا، محمد دانش ولد محمد سلیم بعمر تقریبا 28 سال سکنہ گلی پنج پیر سید مٹھا بازار ٹبی سٹی جس کی کچھ دن پہلے یونس سکنہ سید مٹھا بازار ٹبی سٹی سی تلخ کلامی پوئی تھی آج پھر تلخ کلامی ہوئی جس پر یونس نے اپنے دستی پسٹل 30 بور سے 3 فائر کیے جو کہ 2 دروازے پر اور ایک دانش کی بائیں پنڈلی پر لگا جس سے وہ زخمی وہ گیا ،زخمی کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولیس بھی ہسپتال پہنچ گئی ہے
تیسرے واقعہ میں تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں فائرنگ ہوئی ہے،جس کے نیتجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے، مسلح افراد نے شان موبائل اکیڈمی روڈ پر بائیک پر آ کر دکان میں موجود نصیر احمد ولد شبیر احمد بعمر 35سال قوم اعوان سکنہ E97/1گلی نمبر 4 فاروق کالونی کو فائر مارا جو کہ اس کے سر پر لگا اور وہ موقع پر ہلاک ہو گیا،ملزمان موقع سے فرار ہو گئے
پولیس موقع پر پہنچ گئی، وجہ عناد سردست معلوم نہ ہوئی ہے لیکن مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ مقتول کا کچھ دن قبل کسی سے لڑائی جھگڑا ہوا تھا
لاہور کے علاقے تھانہ شالیمار روڑ میں حادثہ ہوا ہے،جی ٹی روڑ باغبانپورہ نزد ٹیلیفون ایکسچینج کے قریب گاڑی نمبر LEB 3783 ٹیوٹا کرولا جس میں ایک عورت اور دو آدمی سوار تھے جو تیز رفتاری کی وجہ سے فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس سے تینوں زحمی ہو گئے جن کو ریسکیو 1122 کے زریعے سروسز ہسپتال پہنچایا گیا ہے