باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے لیے سیکریٹریز تعینات کر دیئے ہیں۔ اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اجمل بھٹی سیکریٹری ہیلتھ جب کہ راناعبیداللہ انور کو سیکریٹری خزانہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ لگا دیا گیا۔شعیب اقبال سید سیکریٹری پی اینڈ ڈی، راجہ خرم شہزاد انورسیکریٹری لوکل گورنمنٹ، لیاقت علی سیکریٹری ہاوَسنگ، ثاقب علی سیکریٹری زراعت، آفتاب احمد پیرزادہ سیکریٹری لائیواسٹاک اور نوشین ملک کوبسیکریٹری سروسزبجنوبی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور وعدے کی تکمیل: جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کے بعد 10 محکموں کے بااختیار سیکریٹریز کی بھی تقرری کر دی گئی۔
کل 16 محکمے جنوبی پنجاب کے لیول تک devolve کیے گئے ہیں۔ pic.twitter.com/v5niuUAYtS
— PTI North Punjab (@PtiNorthPunjab) August 31, 2020
نوٹیفکیشن کے مطابق مومن آغا کو سیکریٹری داخلہ اور ندیر احمد گجانہ کو سیکریٹری قانون جنوبی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات افسران کوملاقات میں دیں اہم ہدایات
خیال رہے کہ دو ہفتے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کو فعال کرنے کے لیے انتظامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سیکریٹریز کو جلد تعینات کر دیا جائے گا۔ محکموں کے سیکریٹریز مکمل با اختیار ہوں گے۔
جنوبی پنجاب صوبے کا خواب منشور میں سمویا تھا آج عملی تعبیر کا آغاز ہو چکا،شاہ محمود قریشی