باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینرز کنور نوید، وسیم اختر اور اراکین رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں چیئرمین آل کراچی تاجراتحاد،رہنما کراچی سندھ تاجراتحاد و ودیگر پرمشتمل وفود سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ کراچی بچا کر پاکستان بچانے کی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں،
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی کی ایڈمنسٹریشن کو تاجروں کو تنگ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ،کراچی کا شہری اپنے حصے سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، کراچی کے ذریعے پاکستان کو لوٹنے کی مذمت کرتے ہیں، سندھ حکومت کیخلاف مزاحمتی تحریک چلائیں گے ،ہمارا ووٹ چوری کیا گیا ، اگر وہ گن لیا تو سمجھ جائیں ہم اصلی نمائندے ہیں ،کورونا کے عذاب کو بھی بھتہ اور پیپلزپارٹی فند کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے،سندھ حکومت سے مطالبہ منہ پر کالک ملنے کے برابر ہے،
خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ بزدلی کی حد تک شرافت دکھا دی، مزید تنگ نہ کیا جائے، سندھ حکومت کیخلاف مزاحمتی تحریک چلائیں گے، کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کو تاجروں کو تنگ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے،پورے پاکستان میں دکانیں کھلی ہیں، صرف کراچی والوں کو تنگ کیا جارہا ہے، کراچی کے تاجروں کی عزت کی جائے، کوئی بھی فیصلہ تاجروں سے پوچھے بغیر نہیں ہونا چاہیئے