وانا کیڈٹ کالج پر فتنہ الخوارج کی جانب سے ناکام حملہ ،ریسکیو کیے گئے کیڈٹس کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

کیڈٹ کالج وانا میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کےبزدلانہ حملہ کیخلاف طلبہ کےحوصلے بلند ہیں،کیڈٹ کالج وانا کے طالب علم کا کہنا ہے کہ میں 12ویں جماعت کا طالبعلم اور وزیرستان کے ایک معمولی خاندان سے تعلق رکھتا ہوں، پاک فوج نے ہمارے لیے یہ کیڈٹ کالج بنایا ہے تاکہ ہمیں تعلیم، امن اور ترقی مل سکے، یہ بزدل دہشت گرد ہمیشہ چاہتے تھے کہ وزیرستان کے بچے تعلیم سے محروم رہیں ، یہ بزدل دہشت گرد ہمیشہ چاہتے ہیں کہ بچوں کو تعلیم سے محروم رکھ کر اپنے شیطانی خیالات نافذ کر سکیں،ان دہشت گردوں نے ایک بار پھر کوشش کی مگر ناکام رہے اور ہمیشہ ناکام رہیں گے،

طلبا کا کہنا ہے کہ پاک آرمی نے ہماری حفاظت کی اور الحمدللہ تمام طلباء محفوظ ہیں ،طلباء کے مطابق کیڈٹ کالج پر فتنہء الخوارج کے شرپسندوں کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کیا، سیکیورٹی فورسز نہیں بہادری سے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا۔ پاک آرمی نے ہماری حفاظت کی اور الحمدللہ، تمام طلباء محفوظ ہیں۔

کیڈٹ کالج وانا میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو فتنہ الخوارج کی جانب سے بزدلانہ حملے کا نشانہ بنانے پر مقامی افراد کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے،مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد دراصل پختونوں اور قبائل کو تعلیم سے دور رکھنا چاہتے ہیں، فوج نے بروقت کارروائی کرکے سینکڑوں طلباء کو ریسکیو کیا اور معصوم جانو کی حفاظت کو ممکن بنایا،افغانستان میں موجود طالبان ریجیم ہم پختونوں کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتی ہے، پاک فوج کی جانب سے قبائلی علاقوں میں نوجوان کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے کیڈٹ کالج بنائے گئے ہیں۔اس حملے کی کوشش سے یہ واضح ہوگیا کہ دشمن (فتنہ الخوارج ) وانا اور قبائلی عوام کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتے ہیں،

دوسری جانب کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے تازہ ترین ویڈیو مناظرسامنے آ گئے،سیکورٹی فورسز کی جانب سے بچوں کو ریسکیو کرتے دیکھا جا سکتا ہے ،اب تک 350 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے، جبکہ تمام کیڈٹس محفوظ ہیں، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن نہایت احتیاط اور حکمتِ عملی سے جاری ہے۔ آئی جی فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ ، کیڈٹ کالج وانا میں آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں،کالج میں اس وقت بھی 300 کے قریب افراد موجود ہیں ،افغان خوارج کی کالج میں موجودگی کے باعث کیڈٹس کی جانوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف نہایت احتیاط سے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔آخر دہشتگرد کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا،

Shares: