بھارت میں ڈسی جانے والی بیوی کے بجائے شوہر سانپ کو اسپتال لے گیا۔
باغی ٹی وی: بھارتی ریاست اترپردیش کے اناؤ ضلع کے صفی پور کوتوالی علاقے کے عمر اتوا گاؤں کے نریندر نامی شخص نے بوری میں سانپ کو اسپتال لے جا کرلوگوں کو چونکا دیا جبکہ اسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ سانپ کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گیا-
یمن میں چیریٹی فنڈ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ ،79 افراد ہلاک 100 سے زائد …
رپورٹس کے مطابق نریندر نامی شخص کی بیوی کسم کو گھر کی صفائی کے دوران ایک اجگر سانپ نے کاٹ لیا جس کے باعث وہ بیہوش ہوگئی۔ خاتون کو پڑوسیوں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔
جلد ہی خاتون کو علاج کے لیے ضلع اسپتال لے جایا گیا۔ بعد ازاں اس کے شوہر کو اس ناخوشگوار واقعے کی اطلاع دی گئی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ شخص اپنی بیوی کو چیک کرنے کے لیے فوراً اسپتال نہیں آیا۔ اس کے بجائے، وہ گھر گیا، سانپ کو پکڑ کر ہسپتال لے گیا جس پر ڈاکٹرز اور عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو مئی میں افغانستان چھوڑ دیں گے،اقوام …
حکام کے سوال کرنے پر کہ وہ سانپ کو لے کر اسپتال کیوں آیا ہے نریندر نے جواب دیا کہ وہ ڈاکٹرز کو اس لیے سانپ دکھانا چاہتا تھا کہ وہ زہر کا اندازہ کریں اور اس کے مطابق بیوی کا علاج کریں۔ سانپ کی ڈسی خاتون کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے جبکہ سانپ کو قریبی جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔
اسی طرح کا واقعہ مکھی پولیس سرکل کے تحت افضل نگر علاقہ میں پیش آیا۔ اطلاع کے مطابق شوہر سانپ اور اپنی زخمی بیوی کے ساتھ اسپتال پہنچا شوہر نے ڈاکٹر سے کہا کہ اس سے پہلے کہ آپ مجھے سے پوچھیں کہ میری بیوی کو کس سانپ نے کاٹا ہے؟ میں سانپ لے کر آیا ہوں تاکہ آپ خود دیکھ سکیں۔