مزید دیکھیں

مقبول

متحدہ عرب امارات میں دو بھارتی شہریوں کو سزائے موت

متحدہ عرب امارات میں دو مزید بھارتی شہریوں کی...

جعفر ایکسپریس حملہ،27 دہشت گرد جہنم واصل، 155 مسافر بازیاب

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان...

ہم ہمیشہ اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں،زرتاج گل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج...

بیوی کو دن میں 100 مرتبہ فون کرنے پر شوہر گرفتار

جاپان میں ایک شخص کو اس لیے گرفتار کیا گیا کہ وہ اپنی بیوی کو دن میں 100 مرتبہ فون کرتا تھا۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق 38 سالہ جاپانی شہری کو اپنی بیوی کو ایک ہی دن میں 100 بار فون کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، جاپان کے شہر اماگاساکی کی رہائشی 31 سالہ خاتون نے اپنے شوہر کی شکایت پولیس کو لگائی کہ وہ اسے روزانہ 100 سے زیادہ گمنام فون کالز کرتا ہے یہاں تک کہ اسے اپنا فون سوئچ آف کرنا پڑتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق خاتون کو ابتدا میں نامعلوم شخص کی طرف سے عجیب و غریب فون کالز موصول ہونے لگیں جس میں کالر اس وقت تک خاموش رہتا کبھی کبھار دن میں درجنوں اور متعدد بار 100 فون آتے تھے لیکن ایک رات جب وہ اپنے شوہر کے فون پر ویڈیو گیمز کھیل رہی تھیں تو خاتون کے ذہن میں آیا کہ جب وہ شوہر کے ساتھ ہوتی ہیں تو انہیں کوئی فون نہیں آتا، یہ سوچ کر اگلے دن خاتون نے پولیس کو اپنے شبہات سے آگاہ کیا اور بلآخرپولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد شوہر کو گرفتار کرلیا۔

جب خاتون کے شوہر سے پولیس نے پوچھا اس نے اپنی ہی بیوی کو عجیب و غریب کالز کے ذریعے ایک ماہ تک کیوں ہراساں کیا، تو اس شخص نے سادگی سے جواب دیا کہ ’میں اپنی بیوی سے پیار کرتا ہوں اسی لیے بغیر کچھ کہے اسے فون کرتا تھا‘۔

دوسری جانب بھارت میں انتہائی افسوسناک واقعے میں جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر لالچی شوہر نے بیوی کو جان سے مار ڈالا ریاست اتر پردیش کے شہر امروہہ میں ایک لالچی شوہر کی جانب سے شادی پر اپنے سسرال والوں سے جہیز میں ایک لگژری بائیک اور 3 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امروہہ کے بے خدا گاؤں سے تعلق رکھنے والے سندر نے مینا نامی لڑکی سے دو سال قبل شادی کی تھی اور وہ جہیز لانے کے لیے اپنی بیوی پر مسلسل دباؤ ڈال رہا تھا جس پر اس کی اہلیہ کچھ عرصہ قبل اپنے میکے چلی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مینا نے اس بارے میں اپنے والد کو بھی بتایا تھا اور سندر روزانہ اپنے سسرال اس سے ملنے آتا اور وہاں کھانا پینا بھی کرتا تھا، سندر اتوار کے روز بھی اپنے سسرال آیا اور اہلیہ مینا کو اپنے ساتھ گھر لے گیا گھر لاکر سندر نے اپنی اہلیہ مینا کو پھر جہیز نہ لانے کے طعنے دیے اور تکرار کرنے پر اسے لاٹھی سے پیٹنا شروع کر دیا اور پھر اسے گلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

مقامی افراد نے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی اور پھر پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر اس کے شوہر کے خلاف درخواست دائر کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔