قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
خواجہ سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کارکنان اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے، تاہم بعض ناگزیر سیاسی وجوہات کی بنا پر وہ بطور امیدوار انتخاب میں حصہ نہیں لینا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مقامی امیدواروں کا حق مقدم ہونا چاہیے۔
ضمنی انتخابات، پیپلز پارٹی کی انتخابی مشاورت مکمل
دوسری جانب پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے پنجاب کے 3 انتخابی حلقوں کے لیے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا، جس کی صدارت گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے کی۔اجلاس میں پی پی 87 میانوالی، این اے 66 وزیر آباد اور این اے 129 لاہور کے لیے انتخابی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
حسن مرتضیٰ نے پی پی 87 میانوالی سے زبیر حمزہ کو نامزد کرنے کی سفارش کی، جب کہ این اے 66 وزیرآباد کے لیے مضبوط امیدوار لانے کا اعلان کیا۔ این اے 129 لاہور کے لیے ٹکٹ کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میدان میں اتر کر اپنی سیاسی جگہ بنائے گی۔
کراچی: شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا دی
کراچی: شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا دی
امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او کے عہدیداروں پر پابندیاں لگا دیں