قومی اسمبلی ضمنی انتخابات:صوبہ پنجاب کے 15حلقوں میں کاغذات نامزدگی کی تفصیل سامنے آگئی
قومی اسمبلی ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن کے 27جنوری کو جاری کردہ شیڈول کے مطابق 8فروری کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی۔صوبہ پنجاب کے 15قومی اسمبلی حلقوں میں کل 186 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔این اے 52اسلام آباد میں 13، این اے 53 میں 15، این اے 54 میں 15امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔اسلام آباد کے 3قومی اسمبلی حلقوں میں 43امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی کے 5قومی اسمبلی حلقوں میں 69 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔جہلم کا حلقہ این اے 67میں 10 کاغذات نامزدگی جبکہ ضلع بھکر میں 8 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ لاہور کے 2حلقوں میں 21امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ملتان نے 2قومی اسمبلی حلقوں میں23امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ڈیرہ غازی خان کے حلقہ این اے 191 میں 16امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13فرور ی تک مکمل کی جائے گی۔صوبہ پنجاب کے 15قومی اسمبلی حلقو ں میں 16مارچ کو ضمنی انتخاب منعقد کیا جائیگا۔

Shares: