پنجاب کے ضمنی انتخابات تمام سیاسی جماعتوں کیلئے سبق آموز ثابت ہوئے ہیں۔اویس لغاری
باغی ٹی وی رپورٹ۔پاکستان مسلم لیگ ن کے پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس احمد خان لغاری نے اپنے فیس بک کے آفیشل اکاؤنٹ پر لکھاہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات تمام سیاسی جماعتوں کیلئے سبق آموز ثابت ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کو جیت کا اور مسلم لیگ ن کو شکست کا اندازہ ہی نہیں ہوا۔
https://web.facebook.com/akleghari
پولنگ کے آخری وقت تک دھاندلی زیادتی کا شور مچانے والی پی ٹی آئی اپنی حیران کن فتح پر ہکا بکا اور پر اعتماد مسلم لیگ ن اپنی غیر متوقع شکست پر ششدر زدہ ہے۔ انہوں نے مزید لکھاکہ حقیقت یہ ہے کہ عوام نے سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مہنگائی کے خلاف بھرپور ردعمل دیا ہے۔ اور دوسری جانب یہ بھی حقیقت ہے کہ پونے چار سال تک پی ٹی آئی حکومت کے ظلم جبر استحصال اور انتقامی کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے مسلم لیگی کارکنوں نے اپنوں کی بجائے ماضی قریب کے مخالفین کو اپنانے کے فیصلے کو قبول نہیں کیا اور اختلافات کا شکار ہو گئےآئیے سبق سیکھیں اور ازسرنو صف بندی کرتے ہوئے نئ سمت کا تعین کریں۔
Shares: