ڈیرہ ڈویژن کے 4 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے

ڈیرہ ڈویژن کے 4 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے
کنٹرول رومز میں ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔ضمنی انتخابات کے دوران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات کرلیے گئے ہیں۔
باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے چار صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات 17 جولائی کو ہوں گے۔کمشنرمحمد عثمان انور نے ڈ یرہ غازی خان کے ایک،مظفر گڑھ کے دو اور لیہ کے ایک صوبائی حلقہ میں ضمنی انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے افسران کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔کمشنر نے کہا کہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ نے ضمنی انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کرلیے ہیں الیکشن کمیشن کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے گا۔ڈویژن اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کردئیے گئے ہیں۔کنٹرول رومز میں ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔ضمنی انتخابات کے دوران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات کرلیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کیلئے ہر ممکن معاونت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے۔ شہریوں کو حق رائے دہی کے لئے پر امن ماحول فراہم کریں گے۔کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ انتظامیہ تمام پولنگ سٹیشنز میں صفائی اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔تمام پولنگ سٹیشنز پر مثالی انتظامات کئے جائیں۔سیاسی جماعتیں،سول سوسائٹی پر امن انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے۔امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔ ہے۔اُدھر ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین نے ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 282 کے پرامن اور شفاف انعقاد اور کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔ ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم کے لئے اے ڈی سی جی قدسیہ ناز کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ڈی سی آفس کے کنٹرول روم میں معلومات کے لئے لینڈ لائن نمبر 0606920109 فکس کیا گیا ہے۔ اسی طرح تحصیل لیہ اور تحصیل چوبارہ میں بھی کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں اور اے سی لیہ فیاض علی تحصیل لیہ جبکہ اے سی چوبارہ اویس مانگٹ تحصیل چوبارہ کے لئے فوکل پرسن نامزد کئے گئے ہیں۔ تحصیل لیہ کے کنٹرول روم کے لئے لینڈ لائن نمبر 0606920118 جبکہ چوبارہ کے لئے 0606440118 فکس کیا گیا۔

Comments are closed.