بائی پاس پر دوران واردات قتل

قصور
بڑھتی ہوئی وارداتیں،لاقانونیت آئے روز بچوں کا اغواء لوگ شدید پریشان آج صبح سویرے ایک اور اندھا قتل پولیس کیلئے چیلنج
تفصیلات کے مطابق قصور میں چند دنوں سے لاقانونیت اپنی انتہاہ کو پہنچ چکی ہے ہر روز سرعام وارداتیں ہو رہی ہیں جس سے ہر کوئی پریشان ہے آج صبح قصور بائی پاس پر ایک اور اندھے قتل نے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا
مقتول قصور بائی پاس سے بلکل قریب واقع کھارا گاؤں کا رہائشی ہے جس کا نام عنایت مسیح اور عمر تقریباً 33 سال ہے مقتول فروٹ منڈی میں پلے درای کا کام کرتا ہے جس کی آج صبح سویرے قادر آباد روڈ قصور بائی پاس پر لاش برآمد ہوئی جسے گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے پولیس تھانہ صدر نے لاش تحویل میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر کر دی ہے
خدشہ ہے کہ دوران ڈکیتی قتل کیا گیا ہے واضع رہے کہ اس سے قبل سے قصور بائی پاس پر درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں جس کی وجہ بائی پاس پر پیٹرولنگ کا بلکل نا ہونا اور رات کو لائٹس کا نا چلایا جانا ہے

Comments are closed.