سی اے اے نےاسکائی ونگز ایوی ایشن کو ایریئل ورکس لائسنس جاری کردیا:ایئرایمبولینس سروس کا بھی اجرا

0
61

کراچی :سی اے اے نے اسکائی ونگز ایوی ایشن کو ایریئل ورکس لائسنس جاری کردیا ،اطلاعات کے مطابق سی اے اے اسکائی ونگز فلائنگ اسکول کا سالانہ لائسنس کی بھی تجدید کردی ، اس حوالے سے اسکائی ونگزکی طرف ان کے چاہنے والوں کی خوشخبری دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب فضائی سفر کرنے والوں کی جہت میں ایک اور انقلابی تبدیلی آئے گی

 

  

اسکائی ونگز پر چھوٹے الزامات :CAA ترجمان کو لیگل نوٹس کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں

ادارے کی طرف سے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسکائی ونگز کمپنی ہوا بازی، سیاحت کی صنعت کو ایک نئی سطح پر فروغ دینے کے لئے اپنی خدمات جاری رکھا اور مستقبل میں بھی اس ادارے کی یہی ترجیحات ہیں ، یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکائی ونگز ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ، ایڈیشنل ڈی جی ائیر وائس مارشل تیمور اقبال اور ڈپٹی ڈی جی جناب نادر شفیع ڈار کا پاکستان میں ایوی ایشن کے کاروبار کو فروغ دینے میں تعاون کرنے پر ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہے۔

پاکستان کی بڑی فضائی کمپنی اسکائی ونگزایوی ایشن سیلاب متاثرین کی مدد میں بازی…

ادارے کی طرف سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسکائی ونگز نے جہاز پر ٹرک آرٹ، ون ڈے پائلٹ، ٹاپ گن 5 پروگرام اور سیاحت کے فروغ کی دیگر سرگرمیاں متعارف کروائیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم نے سندھ کی سیاحت کے فروغ کے لیے کراچی سے موہنجو داڑو کے لیےفلائٹس بھی متعارف کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ بھی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ اسکائی ونگز کا ایریل ورکس لائسنس مئی 2019 سے نامعلوم وجوہات کے باعث زیر التوا تھا، سی اے اے ملکی ہوابازی کے فروغ کی خاطر جلد از جلد لائسنس جاری کِیا کرے،اس سے پاکستان میں ایوی ایشن کا بزنس اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔اسکائی ونگز جلد ایئر ایمبولینس سروس شروع کر رہی ہے

سدا خوش رہیں :سلامت رہیں اے اہل وطن: اسکائی ونگزکا یوم 23 مارچ پرقوم کے نام پیغام

کمپنی کی طرف سے اس حوالے سے ایک بہت بڑا اعلان کیا گیا ہے کہ اس ایئر ایمبولینس سروس کو شہید صحافی ارشد شریف کے لیے وقف کر رہے ہیں، ایئر ایمبولینس سروس کا نام اے ایس اے یا ارشد شریف شہید ایئر ایمبولینس سروس رکھا گیا ہے۔ایریل ورکس لائسنس ملنے کے بعد کمپنیوں کے لیے فضا سے مارکیٹنگ کے نئے طریقے متعارف کرانے کا اعلان کرتا ہیں،

اسکائی ونگز ایوی ایشن کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنیاں اپنی مارکیٹنگ کے تحت فضا سے زمین پر لیفلیٹ یا فلائیرز پھینک سکینگی، جلد ملک میں لوگ مستقبل قریب میں اڑتے بل بورڈز یا بینرز دیکھیں گے, اس سے کراچی کی اسکائی لائن بدل جائے گی، ایریل ورکس لائسنس ملنے سے اسکائی ونگز ایوی ایشن انڈسٹری میں نئی ​​ملازمتیں بھی پیدا کرے گی۔

اسکائی ونگز بڑی بین الاقوامی ایئر لائنز کے ساتھ معاہدہ کر رہا ہے اس میں مشرق وسطیٰ کو تربیت یافتہ ہوابازی کی افرادی قوت کی برآمد بھی شامل ہے۔

Leave a reply