اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اہم اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونا تھا، جس میں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوپہر ڈیڑھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونا تھا، جہاں وزراء اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کرنی تھی۔ اجلاس میں آئینی ترمیم سے متعلق اہم فیصلے متوقع تھے، تاہم کابینہ اجلاس کی اچانک ملتوی ہونے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ذرائع کے مطابق، کل وزیراعظم شہباز شریف ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، جس کا انعقاد دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں کیا جائے گا۔ ظہرانے میں ارکان پارلیمنٹ کی شرکت متوقع ہے، جہاں وزیراعظم کے خطاب اور آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت ہونے کا امکان ہے۔یہ ظہرانہ ایک ایسے وقت میں منعقد کیا جا رہا ہے جب حکومت اور پارلیمان کے درمیان آئینی ترامیم پر مشاورت جاری ہے۔ ظہرانے کے دوران حکومتی حکمت عملی اور مستقبل کے سیاسی اقدامات پر بھی گفتگو ہو سکتی ہے۔

- Home
- پاکستان
- اسلام آباد
- وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی، ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں وزیراعظم کا ظہرانہ کل ہوگا