بر وقت معاوضہ نہ ملنے پر کیبل آپریٹرز نے جیونیوز کی فریکوئنسی تبدیل کردی ، جیو نے آپریٹرز پر نشریات بند کرنے کا الزام لگا دیا
لاہور:جیونیوز ، کیبل آپریٹرز اور ملازمین کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے .جیونیوزوالے اپنے ورکروں کے ساتھ ساتھ کیبل آپریٹرز کے ساتھ بھی زیادتی کرنے لگے، کیبل آپریٹرز کو بروقت ادائیگی نہ کرنے پر کیبل آپریٹرز نے جیو کی فریکوئنسی تبدیل کردی ،جیونیوز نے اپنی غلطیوں کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہرا کر نشریات بند کرنے کا الزام لگا دیا .
معتبر ذرائع کے مطابق جیو نیوز کی نشریات دوسری فریکوئنسی پر چل رہی ہیں لیکن جیو والے حسب عادت جھوٹ سے کام لیتے ہوئے پراپیگنڈہ کررہے کہ جیونیوز کی نشریات بند کردی گئیں ہیں. ذرائع کے مطابق ایسا نہیں ہے. اکثر مقامات پر جیونیوز کی نشریات اوقات کے مطابق چل رہی ہیں.
باغی ٹی وی کو ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ جیو نیوز نے حکومت سے اشتہارات کی مد میں بہت زیادہ پیسے لیے ہیں اور بہت زیادہ ریونیو اکھٹا کرنے کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں دینے سے انکار کررہے ہیں.
ذرائع کے مطابق جیو نے مالی بحران کے نام پر بڑی تعداد میں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا ہے. عام ملازمین کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے صحافیوں کی بھی چھٹی کروادی ہے. جس کی وجہ سے جیو نیوز اور ملازمین کے درمیان بھی کافی کشیدگی پائ جارہی تھی.