وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ احتجاج سب جماعتوں کا حق ہے وہ کریں، اس سے کچھ فرق نہیں پڑے گا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمینٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتال سمیت تمام فیصلے علامتی ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کو کھانے پینے کی عادت ہے اس لئے بھوک ہڑتال کر رہے ہیں، میں خیر سگالی کے طور پر کھانا بھجوا دیتا ہوں۔ وزیر دفاع نے کہاکہ پابندی کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ہو گا، پی ٹی آئی پر پابندی خارج از امکان نہیں، ہماری مشاورت جاری ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں بات چیت کی گنجائش نہیں چھوڑی، سیاسی پارٹیاں اور سیاسی کارکنان ایسی حرکتیں اور باتیں نہیں کرتے، کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

- Home
 - پاکستان
 - اسلام آباد
 - کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ خواجہ اصف
 







