گھاروشہر میں گذشتہ 3 ماہ سے کیبل آپریٹرز نے سپورٹس چینل بند کردیئے،

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)گھاروشہر میں گذشتہ 3 ماہ سے کیبل آپریٹرز نے سپورٹس چینل بند کردیئے،
تفصیل کے مطابق گھارو شہر میں کیبل آپریٹر نے اسپورٹس چینل گزشتہ تین ماہ سے بند کرکے عوام کو ورلڈ فٹبال کپ سمیت کرکٹ میچز دیکھنے سے محروم کردیا ہے۔ گزشتہ تین ماہ سے بند کر دیئے جانے کی وجہ سے شہریوں کی بارہا شکایت پر بھی کیبل آپریٹر نے گھارو کی عوام کو فٹبال ورلڈ کپ سمیت کرکٹ ٹیم انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے میچز بھی دیکھنے سے محروم کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے گھارو کے اسپورٹس حلقے میں کیبل آپریٹر کے اس رویئے کا پیمرا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے اور لائسنس منسوخ کر کے کسی اہل کو لائسنس دیا جائے اور اسپورٹس کے شائقین کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹر نے دیگر چینل جو ملکی قوانین کے مطابق کیبل پر چلانے چاہیئے وہ بھی انہوں نے بند کر رکھے ہیں جس میں بچوں کے کارٹون نیٹ ورک ودیگر شامل ہیں اور ہر ماہ اپنے پیسے وصول کرنے پہنچ جاتے ہیں جبکہ انڈین چینلوں کی بھرمار ہے دیگر عوامی حلقوں نے بھی اس مسئلہ کی میڈیا کو شکایت ارسال کی ہیں لہٰذا قانون کے مطابق پیمرا اور دیگر مواصلاتی ادارے اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے گھارو کی عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں. 

Leave a reply