چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنے والے گروہ کے پی ٹی ایم کے ساتھ ساتھ افغانستان اور انڈیا تک رابطے ہیں، بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کے ساتھ رابطے رکھنا اور پھر ان کو بلیک میل کر کے پیسے بٹورنا ان کا مشن ہے. کچھ سیاسی افراد اورسرکاری اہلکار فراڈ مافیا کے پیچھے ہیں .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رہنما اعظم رشید نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طبیہ گل اور فاروق نول گروہ کے بیوروکریٹس اور سیاستدانوں تک رابطے ہیں۔ گروہ کا کام واٹس ایپ پر جعلی ویڈیوز بنانا اورمقدمات درج کروا کر پیسے بٹورنا ہے۔ اعظم رشید نے مزید کہا کہ چئیرمین نیب کی کی ویڈیوز ریلیز کرنے والا ایک گینگ ہے جس کا میں بھی متاثرہ ہوں۔ جھنگ کے ایک کوچوان انور کا بیٹا فاروق نول ہے جو کہ ایک ڈرائیور کی بیٹی طیبہ گل کے ساتھ مل کر لوگوں کو بلیک میل کرکے لوٹتے ہیں۔ سردار اعظم رشید کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنے والی ایک ڈرائیور کی بیٹی طیبہ گل آج ارب پتی ہے۔ فاروق نول نے تین سے چار شادیاں کی ہیں۔ یہ پی ٹی ایم کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ اور ان کے ہاتھ افغانستان اور انڈیا تک ہیں .اعظم رشید نے کہا کہ طیبہ گل اور فاروق نول نے چیئرمین نیب کو ٹریپ کیا، ہمارے ساتھ بھی اس گروہ نے اسی طرح کا فراڈ کیا، اس نے الزام عائد کیا کہ ڈی آئی جی بلال کمیانہ، ڈی پی او رحیم یار خان رانا طاہر الرحمان، ایف آئی اے انسپکٹر ایاز مہر اور نیب کے چند افسران بھی ان کے گروہ میں شامل ہیں، ڈی جی نیب شہزاد سلیم کو بھی بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی، فاروق نول زمین کے تنازع پر اپنی ماں کوبھی قتل کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ نیوز ون چینل نے ایسی ویڈیو اور آڈیو نشر کی جس میں مبینہ طور پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ایک خاتون سے نازیبا گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف چلنے والی خبر کی تردید کردی۔ترجمان نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیوز ون پر چیئرمین نیب کے حوالے سے حقائق کے منافی، من گھڑت ، بے بنیاد اور جھوٹی خبر چلائی گئی جس کا مقصد جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کیخلاف من گھڑت خبر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے طاہر اے خان کو مشیر کے عہدے سے برطرف کردیا تھا . طاہر اے خان نیوز ون کے مالک اور وزیراعظم کےمشیرکے عہدے پر فائز تھے۔